• ☚ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
  • ☚ پاک ‘ سعودی عرب دوستی لا زوال ہے:صادق سنجرانی
  • ☚ راولاکوٹ کو سیاحتی ترقی کا مرکز بنائیں گے ‘بین الاقوامی سیاحت کے لیے یہ علاقہ موزوں ترین ہےراجہ فاروق حیدر
  • ☚ کنجاہ:شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ‘بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
  • ☚ ضعیف العمر خاتون پر بھتیجے کا بدترین تشدد
  • ☚ میر شکیل احمد کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل‘ ممتاز شخصیا ت کی شرکت
  • ☚ فتح پور میں شیشہ فلیورز برآمد ہونے پر صابر حسین کیخلا ف مقدمہ درج
  • ☚ کنجاہ پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیا ‘ پستول برآمد
  • ☚ ڈنگہ چوک کنجاہ سے منشیات فروش محمد احسن گرفتار‘ مقدمہ در ج
  • ☚ ڈپٹی کمشنر گجرات آج ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے
  • ☚ سی ایس ایس امتحان رولز میں تبدیلی کا معاملہ : نظرثانی پٹیشن بحال
  • ☚ چاہے وقت لگے ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائوں گا، عمران خان
  • ☚ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
  • ☚ ایمنسٹی یا کریک ڈائون، کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی اسکیم پر اختلافات برقرار، متعدد ارکان FBR سے ناراض، ذائع
  • ☚ ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب کا انعقاد
  • ☚ فیض آباد دھرنا کیس، فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت دفاع
  • ☚ گجرات میں 5 افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
  • ☚ عمران خان چند برسوں میں اثاثے کئی گنا ہوجانےکا حساب دیں، سلیمان شہباز
  • ☚ IMF سے معاہدہ اسی ماہ،معاملات طے پاگئے، 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملے گا، کچھ چیزیں مہنگی ہوں گی،عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
  • ☚ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ‘ اربوں ڈالر کا پیکج ملے گا:کڑے معاشی بحران کا سامنا ہے: وزیر خزانہ
  • ☚ انگلینڈ کے ایک تہائی شہریوں کو یقین ہے کہ سکاٹش بنک نوٹ جعلی ہیں
  • ☚ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے قومی کونسل بنائی جائے، راجہ نجابت حسین
  • ☚ تبدیلی کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں، ہمیں علامہ محمد اقبال ؒکی فکر اپنانا ہوگا، کمیونٹی رہنما
  • ☚ شہباز شریف کا جمعرات کو دوبارہ چیک اپ ہوگا، رائل فری ہسپتال کی تصدیق
  • ☚ برطانیہ مذہبی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا، ایسٹر پر تھریسامے کا پیغام
  • ☚ تحفظ ماحولیات مظاہروں کا چھٹا دن، مزید 200 پولیس افسران طلب
  • ☚ سکاٹش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے
  • ☚ معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی
  • ☚ تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت
  • ☚ کوونٹری میں تارکین وطن مخالف بریگزسٹ پارٹی کا اجلاس، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
  • ☚ فلم ’’باجی‘‘ سے میرا کی شوبز میں دھماکے دار واپسی
  • ☚ میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
  • ☚ عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
  • ☚ گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق
  • ☚ گلوکار علی گل پیر نے والدین کی علیحدگی سے متاثرہ بچوں کے نام ویڈیو جاری کردی
  • ☚ پاکستان کےپاس دنیا کی مہنگی ترین کوچنگ ٹیم
  • ☚ ایشٹن ٹرنر مسلسل پانچ بار صفر پر آؤٹ
  • ☚ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے لندن پہنچ گئی
  • ☚ عامر خان کوعالمی ویلٹر ویٹ فائٹ میں کرافورڈ نے ہرا دیا
  • ☚ ایشین ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب آٹھویں پوزیشن پر
  • آج کا اخبار

    مہنگائی بڑھ گئی، برآمدات کم، وجوہ کا جائزہ لے رہے ہیں، 6 ماہ میں بہتری ہوگی، مشیر تجارت

    Published: 13-04-2019

    Cinque Terre

    لاہور‘اسلام آباد :مشیر تجارت عبدالرزاق دا ؤد نےمہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں شک نہیںکہ مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ مارچ میں برآمدات کم ہوئی ہیں ‘ وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں ‘آئندہ دو سال میں برآمدات بڑھ جائیں گی‘اس کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی ‘ایشین ٹائیگر بننے کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہے ‘ قوم تھوڑا صبر کرے‘ آئندہ 6 ماہ میں مزید بہتری آئیگی ہے‘ کوشش ہے سپلائی چین بہترہوجائے‘ پاکستان آگے بڑھے گا اور مشکلات جلد دور ہوجائیں گی جبکہ وزیر مملکت برائے ریونیوحماد اظہر کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ضرور اضافہ ہوا ہے اور ہمیں احساس بھی ہے لیکن مہنگائی کی یہ شرح اب بھی ان کے دور سے کم ہے‘ گزشتہ حکومتوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کیااسے ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے‘ن لیگ دورمیں کونسی دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی تھیں‘ آصف زرداری ، اومنی اور حمزہشہبازکے کیس میں زیادہ فرق نہیں‘یہ جتنا مرضی چیخ لیں این آراو نہیں ملے گا‘اگلے ڈیڑھ سال معیشت پر مزید بھاری گز ریں گے ۔ جمعرات کو لاہور میں ٹیکسٹائل نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق دا ؤد نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، آئندہ 2 سے 3 سال میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، دنیا کے متعدد ممالک کے مطابق پاکستانی مصنوعات کا معیار بہتر ہے، یورپ کے بہت سے ممالک کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی آگے جائے گا‘برآمدات بڑھانے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہو گی‘ مہنگائی بڑھنے کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں‘مارچ میں برآمدات کم ہوئیں، وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جنوری، فروری میں برآمدات بڑھ رہی تھیں مارچ میں اچانک گریں۔ جب تک پوری لائن صحیح نہیں چلے گی رکاوٹیں آئیں گی۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ چیلنجز ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہاں سے بہتری آنی چاہئے ‘پاکستان اور چین کے مابین آزادنہ تجارت کے معاہدے کیلئے دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کے 28اپریل کو چین کے دورے کے دوران آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط ہوں گے ،ٹیکسٹائل پالیسی رواں ماہ کے آخر تک تشکیل پا جائے گی،پاکستان کوایشین ٹائیگربننے کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہے لیکن اس کیلئے کتنی مدت درکار ہوگی اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف دورمیں کونسی دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی تھیں اس وقت مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی تھی، پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کاذخیرہ نکل آیاتو یہ دنیاکے دس بڑے تیل وگیس کے ذخائر میں سے ایک ہوگا ‘انہوں نے کہا کہ معیشت کو ریسکیو کیا ہے ، آئی سی یو سے نکال کر جنرل وارڈ میں لے آئے ہیں، فیصل واوڈانے اس گیس ذخیرےکےنکلنے سےمتعلق نوکریوں والی بات کی تھی، جتنا مرضی آپ مولانا فضل الرحمان سے مل لیں این آر او نہیں ملے گا،اسحاق ڈارنےمئی 2017تا مئی 2018 تک اسٹاک ایکسچینج نیچےآنے کی وجہ نہیں بتائی‘ اپنے کیسز سے نظر ہٹانے کے لیے یہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں دے گی آپ کچھ بھی کرلیں، آصف زرداری ، اومنی اور حمزہ شہبازکے کیس میں زیادہ فرق نہیں ہےڈی ویلیوویشن کی کہانی سنا کر قوم کو گمراہ نہ کریں ،اسحاق ڈار صرف قوم سے ہی نہیں اپنی پارٹی قیادت سے بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔حمزہ شہباز جتنا مرضی مولانا فضل الرحمان اور زرداری سے بغل گیر ہو جائیں، این آر او نہیں ملے گا،قوم کے سامنے آپ کی حقیقی شکل آ گئی ہے‘ قوم کو غلط اعداد و شمار نہ دیں اپنے کیسوں کاسامنا کریں۔