• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ رافیل جہاز مودی کے گلے پڑگئے، سودے کے کاغذات چوری ہوگئے، تحقیقات سے ملک کو نقصان ہوگا، بھارتی حکومت
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ ایم پیز کو تیسری بریگزٹ ڈیل کو ووٹ دینے کیلئے قائل کروں گی، برطانوی وزیراعظم
  • ☚ نیوزی لینڈمیں دہشت گردی کے بعد برطانوی پولیس الرٹ، جمعہ اجتماعات میں اظہار مذمت
  • ☚ ایم ای پی کی پریشانی:برطانوی اخراج 19ممالک کی اکٹھے علیحدگی کے مساوی ہے
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ شوبز و کرکٹ ستارے بھی نیوزی لینڈ میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر اشکبار
  • ☚ شوبز انڈسٹری میں وقت کی پابندی میری کامیابی کی وجہ بنی، عائزہ خان
  • ☚ احد رضا میراورسجل علی بین الاقوامی ویب سائٹ پربہترین جوڑی کے لیے نامزد
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • ☚ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ واپسی اور میدان آباد ہوں گے، شہر یار
  • ☚ ٹکٹ مانگنے والوں کی فرمائش بڑھ گئی، رحم کریں ، سرفراز
  • ☚ آرام کرانے کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کا ہے، فائنل کھیلوں گا
  • آج کا اخبار

    جامعہ گجرات کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سروسز کے زیر اہتمام تین روزہ اکٹھ کا انعقاد کیا جائیگا

    Published: 14-03-2018

    Cinque Terre

    گجرات (پ۔ر)جامعہ گجرات میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سروسز کے زیر انتظام’’تین روزہ کٹھ18‘‘کا انعقاد رواں ہفتہ کے اختتام پر ہو گا۔ ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے مدعُو کئے جانے والے طلبا و طالبات اور طلبہ ٹیمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر تخلیقی آرٹ، ترجمہ، مضمون نگاری، بزنس، ٹیکنالوجی ، داستان گوئی، کھیل، فن تقریر، ادب وفن ، فنکاری و اداکاری، ماسٹر شیف ، بزنس مینجمنٹ،بیت بازی ، شاعری، افسانہ نگاری، داستان گوئی، مراسلات و خطوط نگاری، عشرہ، نظم و غزل وغیرہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ تین روزہ کٹھ18کے مختلف مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بیش قیمت انعامات سے نوازا جائے گا۔ جامعہ گجرات کے کٹھ18کا بنیادی مقصد سماجی و معاشرتی فلاح و تطہیر کے درخشاں تصور کو اُجاگر کرتے ہوئے ملکی ترقی میں یونیورسٹیوں اور ان میں پروان چڑھنے والی طلبہ کی نوجوان نسل کومستقبل کی قیادت کا دیانتدارانہ فریضہ سرانجام دینے کے لیے ان کی علمی ، ذہنی، اخلاقی اور سماجی تربیت ہے۔ کٹھ 18میں شرکت کرنے والی80سے زائد ٹیموں کو مجموعی طور پر دس لاکھ روپے کے انعامات سے نوازا جائے گا۔ کٹھ18کی تقریبات کو بامعنی و بامقصد بنانے کی خاطرکتب کی رونمائی، مشاعرہ اور صوفی روایت سے وابستگی کو اُجاگر کرنے کے لیے قوالی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ترجمان جامعہ گجرات کے مطابق جامعہ گجرات میں کٹھ 18کی تقریبات جشن بہاراں کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے درس و تدریس کے اُمور کو جدید ترین تعلیمی تناظرات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے تین سالہ کامیاب دور میں تعلیمی و علمی سطح پر سُود مند تبدیلیوں کو روشناس کرواتے ہوئے نوجوان طلبہ میں تعلیمی ترقی کی ایک نئی لگن پید اکرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جامعہ گجرات درگاہ سے درس گاہ تک کی روایت کو مستحکم کرتے ہوئے ملکی تعلیمی ترقی کے اُفق پر ایک درخشاں ستارہ بن کر طلوع ہوئی ہے۔ جامعہ گجرات کا اپنے بیس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کے ساتھ علمی ترقی کا یہ سفر کامیابی، لگن، جذبۂ اخوت اور حُب الوطنی کے ساتھ جاری ہے۔ کٹھ18کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف شعبہ جات کی طلبہ سوسائیٹیاں اپنے سرگرم اراکین کے ساتھ دن رات اپنی انتظامی صلاحیتوں کے بہترین استعمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پہلے حیاتین اولمپیڈ کو یادگار بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔