Published: 16-04-2018
گجرات ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آئندہ عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال ہوں گے ، یہ پہلا موقع ہے کہ ملکی تاریخ میں کسی بھی الیکشن میں واٹر مارک والے خصوصی بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 ء کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی طور پر واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی ، خصوصی واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ فرانس سے خریدا جائے گا ، یہ خصوصی پیپر جون 2018 ء میں پاکستان کو فراہم کر دئیے جائیں گے ، جس کے بعد چھپائی کا عمل شروع ہو گا۔