• ☚ مسلم حکمران حضرت علی المرتضیٰؓ و دیگر خلفاء راشد ین کے طریقے پر حکومت کریں تو اُمت مسلمہ کی عزت رفتہ بحال ہو سکتی ہے ‘ پیر افضل قادری
  • ☚ میئر گجرات نے کراچی کے بعد گجرات کو گندا ترین شہر بنا دیا ‘ حاجی اورنگ زیب بٹ
  • ☚ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا دوسرا ‘ 180امیدوار میدان میں 2ہیجڑے شامل
  • ☚ شہباز شریف نے 4ارب خرچ کر دیئے ‘ مگر صاف پانی پھر نہ ملا ‘ چوہدری پرویزالٰہی
  • ☚ بھٹو خاندان کو ناچ کر خوش کرنیوالا اب نواز شریف کا مجاور بن بیٹھا ‘ اسکا ہر حربہ ناکامی سے دو چار ہوگا ‘ چوہدری وجاہت حسین
  • ☚ غزوہ بدر حق وباطل کا معرکہ جس میں 313اصحاب نے ہزاروں کے لشکر کو شکست دی ‘ مفتی نعیم اللہ
  • ☚ پی پی 33سے چوہدری ناصر ٹکٹ کے اصل حقدار ہیں ‘ حلقہ عوام انکے شانہ بشانہ ہیں ‘ چوہدری اصغر علی
  • ☚ سحرویلفیئر لوگوں کی خدمت کابے مثال ادارہ ہے :کاشف محی الدین
  • ☚ شہباز ریحانیہ ،نوا زریحانیہ کیطرف سے 1200مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم
  • ☚ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہر محب وطن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ‘ مولانا فیاض حسین
  • ☚ عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام
  • ☚ چین میں خام لوہے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن ہلاک
  • ☚ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
  • ☚ ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں، احسن اقبال
  • ☚ عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عائشہ گلالئی
  • ☚ مکہ ، آخری عشرے کے دوران سیکورٹی انتظامات مزید سخت
  • ☚ مکہ، ہوٹلز اور اپارٹمنٹس کے کرایوں میں 80فیصد تک اضافہ
  • ☚ امریکی صدر اور کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات کا مقام طے ہوگیا
  • ☚ ارجنٹینا نے اسرائیل سے میچ منسوخ کردیا
  • ☚ ڈچ وزیراعظم نے پونچھا لگا کر سب کو حیران کردیا
  • ☚ لیڈز میں مسجد اور گردوارے کو آگ لگا دی گئی
  • ☚ بلجیئم میں فائرنگ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک
  • ☚ اٹلی کے صدر اور نومنتخب وزیراعظم کے درمیان محاذ آرائی، انتخابات کالعدم ہونے کا خدشہ
  • ☚ پیرس؛ بچے کو بچانے والے مسلمان تارک وطن کو فرانسیسی شہریت دیدی گئی
  • ☚ برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کو روسی مسخروں نے بیوقوف بنا دیا
  • ☚ سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا
  • ☚ سعید شاہ گجراتی کی نیویارک میں سلیم سرور جوڑا سے خصوصی ملاقات
  • ☚ فلم سنجو میں سنجے دت کو اپنا کردار خود ادا کرنا چاہیے تھا، سلمان خان
  • ☚ سلمان خان اپنے بھائی اربازخان سے متعلق سوال سے بچنے لگے
  • ☚ سوناکشی کے ہاتھوں کرینہ فلم سے آؤٹ
  • ☚ سنجے دت کی بھی فلم ہاؤس فل فور میں انٹری
  • ☚ خدیجہ کیس کا ملزم بری ہونے پر پاکستانی فنکاروں کی شدید مذمت
  • ☚ فلسطینیوں کے احتجاج پر ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ منسوخ
  • ☚ ہاکی چیمپئنزٹرافی ؛ پلیئرزکیلیے مزید غیرملکی کوچزکی کمک تیار
  • ☚ آئی سی سی بولنگ ایکشن قوانین پر تنقید، پی سی بی نے محمد حفیظ کو معافی دیدی
  • ☚ پی آئی اے حاضری نہ لگانے والے کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دے گی
  • ☚ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ پاکستان نے سری لنکا کو23 رنز سے ہرا دیا
  • آج کا اخبار

    پاکستان نے سکھ یاتریوں سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

    Published: 16-04-2018

    Cinque Terre

    اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان نے سکھ یاتریوں کو بھارتی ہائی کمشنر سے ملنے سے روکنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات کے جواب میں دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ حقائق کو مکمل طور پر مسخ کر کے پیش کیا گیا، حقیقت یہ ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکریٹری نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں گذشتہ روز ہونے والی بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔وزارت خارجہ نے جمعہ کو بروقت دعوت نامہ بھیجا تھا اور سفری اجازت دی تھی تاہم مرکزی تقریب سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے وہاں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں میں سے زیادہ تر میں بھارت میں بابا گرونانک دیوجی کے بارے میں ریلیز ہونے والی فلم کے حوالے سے سخت غم و غصہ محسوس کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق شدید جذباتی ماحول اور کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے کا ادراک کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے بھارتی ہائی کمیشن کے افسران سے رابطہ کیا اور دورے کی منسوخی کی تجویز دی۔ بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے بھرپور مشاورت کے بعد صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دورہ منسوخ کردیا۔دفتر خارجہ نے ایک اور تردید میں کہا ہے کہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو پروٹوکول ٹیم کے دورے کے حوالے سے بھی حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے گئے، اس مہینے کی چودہ تاریخ کو یاتریوں کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کے دورے کے بارے میں تنازعہ پیدا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کئی عشروں سے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کے دوروں کے لیے شاندار انتظامات کرتا آرہا ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کے مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں 1974ء کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام مضحکہ خیز ہے۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پروٹوکول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اس سال حضرت نظام الدین اولیاء اور حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے موقع پر دوبار پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے اور 2017ء سے اب تک سکھ اور ہندو یاتریوں کے پاکستان میں مذہبی مقامات کے تین دورے روک دیئے۔