Published: 16-04-2018
گجرات (آکاش نیازی سے)ایس ایچ اوتھانہ صدرجلال پورجٹاں ضلع بھرمیں بیسٹ کارکردگی میں بازی لے گئے بین الضلاعی ڈکیت گینگ اورشراب کے سپلائرگرفتارکرلئے بیسٹ کارکردگی پرتعریفی سر ٹیفکیٹ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرجلاپورجٹاں میں کچھ عرصہ قبل تعینات ہونے والے ایس ایچ اومجاہدعباس نے علاقہ میں گشت کانظام بہتربناکرسنگین وارداتوں کوکنٹرول کرلیاہے ناکہ بندی کے نظام کوبھی بہتربنایاگیاہے ایس ایچ اومجاہدعباس نے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے جلاپورجٹاں اورکڑیاں والہ اور ضلع بھرمیں ڈکیتی چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کوگرفتارکرلیاہے جن سے بھاری مقدارمیں مال مسروقہ برآمدہواہے ملزان نے کئی وارداتوں کااعتراف کیاہے جبکہ ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ایس ایچ اومجاہدعباس نے دوران ناکہ بندی شراب کے بڑے سپلائرکوگرفتارکرلیاہے جس کے قبضہ سے 630بوتل شراب برآمدہوئی ہے اس کے علاوہ کئی ناجائزاسلحہ برداربھی گرفتارکئے گئے ڈی پی او جہانزیب نذیرخاں کی طرف سے بیسٹ کارکردگی پرایس ایچ اوتھانہ صدر جلاپورجٹاں مجاہدعباس اور ان کی ٹیم کوشاباش اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیے گئے ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریاکی قیادت میں ایس ایچ اومجاہد عباس نے جرائم کے گردگھیرہ تنگ کردیاہے اوربڑی تعدادمیں جرائم پیشہ کی گرفتاریا ں عمل میں لائی جارہی ہیں عرصہ درازسے اشتہاری اورمفرورملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی انکے گھروں اور مختلف ڈیروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں ۔