• ☚ یونین کونسل 12گندگی کی بدترین تصویر پیش کرنے لگی‘ حکام بے بس
  • ☚ حاجی محمد منشا کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں‘ اہم شخصیات کی شرکت
  • ☚ بھکڑیانوالی میں قتل ہونیوالے معذور شخص کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع
  • ☚ یونین کونسل 5میں آج پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائیگی
  • ☚ حاطہ کچہری کے گیٹ پر مسلح افراد کا عمران علی پر تشدد ‘دھمکیاں
  • ☚ سیوریج نالوں کی صفائی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں: حاجی خالد
  • ☚ میونوال کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم‘خواتین سمیت متعدد افراد زخمی
  • ☚ ائیکورٹ بنچزکے قیام کیلئے گجرات بار ایسوسی ایشن سراپا احتجاج
  • ☚ گڑھی احمد آباد کے مکین سیوریج کی بندش سے ذہنی اذیت کا شکار
  • ☚ جواریوں کیخلاف آپریشن ‘نصف درجن ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • ☚ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا
  • ☚ کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں دھماکا، 6 زخمی
  • ☚ صدر مملکت کا ٹیلی فون لگوانے کیلئے رشوت کا انکشاف
  • ☚ میڈیا 6 ماہ صرف ترقی دکھائے، آگے وقت بہت اچھا یا بہت خراب، آج پرانی فوج نہیں، ایک ایک اینٹ لگاکر پاکستان دوبارہ بنارہے ہیں، فوجی ترجمان
  • ☚ ’’مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں‘‘
  • ☚ قطری شہزادے کو نئے پاکستان میں بھی ’تلور‘ کے شکار کی اجازت
  • ☚ ہوسکتا ہے کچھ وزراء کو ہٹا دیں، وزیراعظم
  • ☚ شاہ محمود قریشی کا سشما سوراج کو کرارا جواب
  • ☚ لاڈلے کوکھیلنے کیلئے ملک دیدیاگیا، یوٹرن لینا اچھا ہے تو بجلی، گیس کی بڑھائی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی پرلیں، بلاول بھٹو
  • ☚ خادم رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ درج
  • ☚ فواد چوہدری کی برطانوی اور ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • ☚ ناروے پلس تھریسا مے پلان کا معقول متبادل آپشن ہو سکتا ہے، امبر رڈ
  • ☚ فواد چوہدری لندن میں پکنک پر ہیں،وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے،شیخ رشید
  • ☚ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن کا خواب بلا جواز ہے،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو
  • ☚ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کی برطانوی کوشش قابل تعریف ہیں، ایف اے ٹی ایف
  • ☚ ایم پیز کو بیک سٹاپ پر اختیار دینے کی تجویز پر تھریسامے کو تنقید کا سامنا
  • ☚ پاکستان نے فائنل اپیل رد کرکے18 فلاحی تنظیموں کوملک سے نکال دیا
  • ☚ دہشت گردی کے الزامات میں تین نوجوان گرفتار
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی شفاف اور بھرپور تحقیقات ہونی چاہئے
  • ☚ رحمٰن ملک کو ایجویئرروڈ پر بزنس پراپرٹی سےبیدخل کر دیا گیا
  • ☚ میکسیکو کی حسینہ مس ورلڈ منتخ
  • ☚ فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگی
  • ☚ انوشکا شرما نے کامیاب کیریئر کے 10 سال مکمل کرلیے
  • ☚ چمکدار جلد کیلئے اپنائیں 8 عادات
  • ☚ بہترین جلد کیلئے 6 معمولات اپنائیں
  • ☚ قومی ٹیم کو نئے اسٹارز پی ایس ایل سے نہیں ملے، باسط عل
  • ☚ صرف میری وجہ سےٹیم ہار رہی ہوگی تو قیادت چھوڑ دوں گا، سرفراز احمد
  • ☚ ورلڈ کپ ہاکی:پاکستان کو ہالینڈ سے شکست کے باوجود ایک چانس مل گیا
  • ☚ محمد حفیظ پی ایس ایل فور کے لیے لاہور قلندرز کے کپتان مقرر
  • ☚ قائداعظم ٹرافی،سوئی ناردرن کو حبیب بینک پر168کی برتری
  • آج کا اخبار

    کڈنی سنٹر میں تین شفٹوں میں مریضوں کے مفت ڈائیلسز کئے جا رہے ہیں ‘ میاں محمد اعجاز

    Published: 17-04-2018

    Cinque Terre

    گجرات(نمائندہ شانہ بشانہ )صدر کڈنی سنٹر گجرات میاں محمد اعجاز نے ایک ملاقات میں کڈنی سنٹر گجرات کے بارے میں بتایا کہ کڈنی سنٹر گجرات کیلئے ابتک 15 کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار 683 روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں، دسمبر 2016 میں فنکنشل ہونے سے اب تک کڈنی سنٹر میں 11570مفت ڈائیلسز کئے گئے ہیں ،گردے کی پتھری نکالنے کیلئے لتھوٹرپسی مشین کی فراہمی آئندہ ہدف ہے، اس وقت سنٹر میں تین شفٹوں میں مریضوں کے ڈائیلسز کئے جاتے ہیں، کڈنی سنٹر میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 389ہو چکی ہے،ڈائیلسز کیلئے آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین کی عزت نفس برقرار رکھنے کیلئے ان سے ان کے مالی وسائل کے بارے دریافت نہیں کیا جاتا تاہم اگر کوئی مریض ادائیگی کرنا چاہے یا عطیات دینا چاہے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کڈنی سنٹر کیلئے موصول ہونیوالے عطیات میں سے 6کروڑ63لاکھ62ہزار851روپے عمارت کی تعمیر پر خرچ ہوئے ہیں، 2کروڑ57 لاکھ84ہزار6روپے کی لاگت سے ڈائیلسز مشینیں خریدی گئی ہیں، ابتک ادویات کی فراہمی، فرنیچر، یوٹیلٹی بلوں اور تنخواہوں سمیت مختلف مدات میں مجموعی طور پر 13کروڑ36لاکھ97ہزار59روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ 2کروڑ34لاکھ68ہزار 875روپے کڈنی سنٹر کے اکاؤنٹ میں موجود ہیں، عطیات کے شفاف طریقے سے اخراجات کو یقینی اور تمام اخراجات کا باقاعدگی سے آڈٹ کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کڈنی سنٹر کے ماہانہ اخراجات کیلئے صدر بورڈ آف گورنرز حاجی محمد الیاس،میاں اعجاز ماہانہ 11لاکھ روپے، چوہدری احمد سعید اور سروس انڈسٹری ماہانہ 10لاکھ روپے، چوہدری مبشر حسین، چوہدری اظہر حسین ماہانہ ساڑھے 7لاکھ روپے، چوہدری ندیم ملہی ماہانہ 5لاکھ روپے، چوہدری اعجاز وڑائچ ماہانہ 2لاکھ روپے کے عطیات دیتے ہیں انکے ساتھ دیگر مخیر حضرات بھی اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ کڈنی سنٹر گجرات میں ڈائیلسز کیلئے عام مریضوں کے ساتھ ہیپاٹائٹس سی اور بی کے مریضوں کیلئے الگ وارڈ بنائے گئے ہیں۔ مخیر حضرات کے بھرپور تعاون کیوجہ سے کڈنی سنٹر کو مالی امور میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں، کڈنی سنٹر کی زکواۃ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے بھی رجسٹریشن کرائی گئی ہے اسکے ساتھ انصار برنی اور ڈاکٹر ادیب رضوی کیسا تھ بھی کڈنی سنٹر میں بہتر سہولیات کے حوالے سے رابطہ ہے۔صدر بورڈ آف گورنرز میاں محمد اعجاز نے کہا کہ دستیاب وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے لتھوٹرپسی مشین کی فراہمی کے لئے اقدامات کے ساتھ ایڈمنسٹر یٹر ڈاکٹر عباس گوندل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گردے کے مریضوں کے بہتر علاج کیلئے تجاویز مرتب کریں جنہیں آئندہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ میاں اعجاز نے بتایا کہ سابق ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عباس گوندل خود مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں انکی معاونت کیلئے میڈیکل آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ نفرالوجسٹ ہر ہفتے مریضوں کو معائنہ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گردے کی پتھری نکالنے کیلئے 3کروڑ روپے لاگت سے لتھو ٹرپسی مشین کی فراہمی کیلئے چوہدری احمد سعید آف سروس انڈسٹری نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے انکے ساتھ دیگر مخیر حضرات سے بھی رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ رمضان میں کڈنی سنٹر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم زبردست کامیاب رہی تھی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی گجرات اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہری کڈنی سنٹر سے تعاون جاری رکھیں گے۔