Published: 17-04-2018
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی اور کہا ہے کہ ای ووٹنگ کی سہولت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ای ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔