• ☚ NA70قمر زمان کائرہ کی حمایتوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا‘جگہ جگہ گاؤں اعلان حمایت کے بڑے اکٹھ
  • ☚ چوہدری مختار ڈھل کی چوہدری محمد الیاس ‘لیاقت بھدر کی حمایتی کمپین زور و شور سے جاری
  • ☚ لطیف قریشی کی جانب سے وارڈ11میں ن لیگ دفتر قائم ‘ چوہدری جعفر اقبال‘چوہدری شبیر احمد نے افتتاح کیا
  • ☚ چوہدری مبشرکی کامیابی کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دینگے:واصف رشید
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کا نئی سبزی منڈی کا دورہ‘ تاجروں سے ملاقاتیں
  • ☚ اورنگزیب بٹ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں کامیاب کرائینگے: صغیر وڑائچ
  • ☚ پائیدار ترقی کیلئے قدرتی وسائل کی اہمیت پر گجرات یونیورسٹی میں مذاکرہ
  • ☚ ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات کو الرٹ جاری
  • ☚ حسین الٰہی کے حق میں ریلی :کونسلرز سمیت 120کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
  • ☚ توصیف عبد اللہ ‘ مرزا شاہکار سمیت اہم شخصیات کا سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان
  • ☚ مونس الٰہی کا مختلف دیہاتوں کا دورہ‘ وفود کی پرویز الٰہی سے ملاقاتیں
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کے ہاتھوں تھانہ اے ڈویژن کے بالمقابل دفتر کا افتتاح
  • ☚ جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کے عادی نہیں چوہدری ظہور الٰہی خاندان نسل در نسل عوامی خدمت کر رہا ہے‘مونس الٰہی
  • ☚ احتساب عدالت کے فیصلے سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے: نعمان احمد
  • ☚ نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
  • ☚ عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام
  • ☚ چین میں خام لوہے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن ہلاک
  • ☚ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
  • ☚ ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ تحریک انصاف کا منشور لفاظی کے سوا کچھ نہیں، الطاف شاہد
  • ☚ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فہد ملک کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بحال کر دی
  • ☚ نیٹو اتحادیوں کا دفاعی اخراجات میں 41 بلین ڈالر اضافے کا فیصلہ
  • ☚ نواز شریف اور مریم نے پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالئے، استقبال کی تیاریاں تیز
  • ☚ لندن، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پھر احتجاج، ہاتھاپائی، 3 افراد گرفتار
  • ☚ بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد تھریسامے نے جیرمی ہنٹ کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ نوازشریف کی وطن واپسی سے جمہوریت مستحکم ہوگی، عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، کمیونٹی رہنماؤں کی مختلف آراء
  • ☚ ٹرمپ، پیوٹن مجوزہ ملاقات پر نیٹواتحاد اندیشوں کا شکار
  • ☚ فنکار ملک میں جمہوریت کے فروغ کے خواہشمند ہیں
  • ☚ سنجو اور طیفا ان ٹربل کا بے چینی سے انتظار!!
  • ☚ ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’پراس تھانم‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
  • ☚ راجیو گاندھی کیلیے نامناسب زبان استعمال کرنا نوازالدین کو مہنگا پڑگیا
  • ☚ پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے،علی ظفر
  • ☚ قومی ہاکی کیمپ کیلئے مدعو کھلاڑیوں سے سندھ مکمل نظرانداز
  • ☚ سرد موسم میں علی الصبح میچز سرفراز کیلئے پریشانی کا سبب
  • ☚ ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز،سال میں پہلی فتح کے متلاشی پاکستان اور زمبابوے مدمقابل
  • ☚ ہرارے،پاکستانی کرکٹرزنے ون ڈے سیریز کی تیاری شروع کردی
  • ☚ حشیش کا استعمال ثابت،احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری،جواب طلب
  • آج کا اخبار

    امریکی ہونے کا مطلب نہ نہیں کہ پاکستانیوں کو کچلتے پھریں ‘ ہائی کورٹ

    Published: 19-04-2018

    Cinque Terre

    اسلام آباد(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامر فاروق نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ امریکی ہوں گے اپنے ملک میں، انہیں کسی کو مارنے کا اختیار حاصل نہیں لیکن پولیس نے کیس خود خراب کردیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نشے میں دھت ہوکر نوجوان کو کچلنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج کے استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کمشنر آفس نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھجوا دی ہے۔ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کے حوالے سے کمیٹی بنی ہوئی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی کا مطلب کام نہ کرنے والی بات ہے،کمیٹی کمیٹی نہ کھیلیں وہ تو تاحیات نہیں بیٹھے گی، کیا ایگزیکٹو کا کام بھی اب ہم نے کرنا ہے۔ وزارت داخلہ ہاں یا ناں میں درخواست کا فیصلہ کرے، منگل تک ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔دوران سماعت پولیس رپورٹ پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں الکحل کا ٹیسٹ سب سے پہلے ہوتا ہے، پولیس نیالکوحل ٹیسٹ نہ کرا کے خود ثبوت خراب کیا ہے، پولیس اس قسم کے واقعے میں گاڑی تک میں شراب کی موجودگی کو چیک کرتی ہے لیکن اس واقعے میں ملزم کا نہ بیان لیا نہ بلڈ ٹیسٹ کرایا، پولیس خود ایسے کیسز خراب کرتی ہے، گورا رنگ دیکھ کر ویسے ہی آپ کا رنگ پھیکا پڑجاتا ہے اور اوپر سے وہ امریکن ہو تو آپ کے ہاتھ پاؤں تو ویسے ہی پھول گئے ہوں گے۔ عدالتی استفسار پر ایس ایچ او نے کہا کہ دفتر خارجہ سے فون آیا تھا جس میں امریکی اہلکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اس لئے اسے جانے دیا جائے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ امریکی سفارتکار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستانیوں کو مارے، قانون اگر اسے تحفظ دیتا ہے تو دوسرے شہریوں کو بھی تحفظ حاصل ہے، پولیس رپورٹ میں کرنل جوزف کا بیان اردو میں پڑھے جانے پر فاضل جج نے ایس ایچ او کو کہا کہ تھوڑی دیر پاکستانی بن کے سوچیں، ہر کیس کو ادھر ادھر نہ کیا کریں، اردو میں بیان کیوں لکھا کل وہ مکر جائے گا میں تو اردو جانتا ہی نہیں۔رواں ماہ اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے میں امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا، گاڑی امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ایمانوئیل خود چلا رہا تھا۔ پولیس نے کرنل جوزف کو دفتر خارجہ کے ایک فون پر ہی چھوڑ دیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی کہ امریکی سفارتکار نے سگنل کی سرخ بتی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بے گناہ نوجوان سے زندگی چھین لی۔ پولیس نے عتیق کے والد کی مدعیت میں 320، 337، 279 اور 427 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم اس کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں لائی گئی اور ملزم اب تک امریکی سفارت خانے میں ہی موجود ہے۔