• ☚ جعلی ڈگری کیس : حاجی ناصر محمود تاحیات نااہل قرار
  • ☚ تھانہ لاری اڈا کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس‘عرفان اسحاق بانٹھ کنونیئر منتخب
  • ☚ معمولی رنجش پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارنیوالا سفاک قاتل گرفتار
  • ☚ حسین کالونی میں دو بہنوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا
  • ☚ محمد امین سیال کے بیٹے وحید سیال اور بھتیجے زاہد سیال کی دعوت ولیمہ
  • ☚ گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • ☚ گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • ☚ شاہدولہ روڈ پر لکڑی کے گودام میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا سامان جل گیا
  • ☚ کنجاہ : بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ نصف درجن چوروں کیخلاف مقدمات درج
  • ☚ چوہدری اخلاق وڑائچ کو چیف آفیسر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
  • ☚ وزیراعلیٰ جس جھونپڑی میں رہتے ہیں اُس کا پتا بتادیں، مریم اورنگزیب
  • ☚ ’سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا‘
  • ☚ عمران خان کے 6 غیر ملکی دوروں کے اخراجات سامنے آگئے
  • ☚ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا
  • ☚ کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں دھماکا، 6 زخمی
  • ☚ صدر مملکت کا ٹیلی فون لگوانے کیلئے رشوت کا انکشاف
  • ☚ میڈیا 6 ماہ صرف ترقی دکھائے، آگے وقت بہت اچھا یا بہت خراب، آج پرانی فوج نہیں، ایک ایک اینٹ لگاکر پاکستان دوبارہ بنارہے ہیں، فوجی ترجمان
  • ☚ ’’مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں‘‘
  • ☚ قطری شہزادے کو نئے پاکستان میں بھی ’تلور‘ کے شکار کی اجازت
  • ☚ ہوسکتا ہے کچھ وزراء کو ہٹا دیں، وزیراعظم
  • ☚ برطانوی پارلیمنٹ بھی ’’یوٹرن‘‘ ’’لیڈی ٹرن‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی
  • ☚ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کا جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ فرانس: کرسمس بازار پر حملہ کرنے والا ملزم مارا گیا
  • ☚ یورپی یونین کا بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ معاہدے کو بچانے کیلئے یورپی رہنمائوں سے تھریسامے کی ملاقاتیں
  • ☚ وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
  • ☚ معاشی و سیاسی دبائو،فرانس کی طرح برسلز میں بھی احتجاجی مظاہرے،نوجوانوں کی بھر پور شرکت
  • ☚ دہشت گرد کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، برطانوی حکام کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ ڈیل مسترد کی تو غیر معمولی خطرناک صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے،تھریسامے
  • ☚ فواد چوہدری کی برطانوی اور ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • ☚ تازہ بہ تازہ: ناکامی سے کیا ڈرنا...
  • ☚ نئی نسل کے گلوکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی
  • ☚ ٹی وی ڈراموں کا سنہرا دور
  • ☚ کترینہ نے فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کی ذمہ داری تسلیم کرلی
  • ☚ ’’اے آر رحمان‘‘ موسیقی کی دنیا کی ایک سحر انگیز شخصیت
  • ☚ بھارتی کرکٹ بورڈنےپاکستان سے 15کروڑ روپے مانگ لیے
  • ☚ ورلڈکپ میں شکست خوردہ ہاکی ٹیم آج وطن لوٹے گی
  • ☚ دلیری دکھائیں، نیچرل گیم کھیلیں، سرفراز کا کھلاڑیوں کو پیغام، کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقا روانہ
  • ☚ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ہرادیا
  • ☚ قومی ٹی20، کراچی کوملتان سے شکست،پشاور نے فاٹا کو ہرادیا
  • آج کا اخبار

    نئے ہتھیار تیز دھار بنانے کی مہم کا آغاز آج سے ہوگا

    Published: 19-04-2018

    Cinque Terre

    لاہور: نئے ہتھیار تیز دھار بنانے کی مہم کا جمعرات کو آغاز ہوگا جب کہ مختصر کیمپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچزکیلیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے ابتدائی طور پر 24ممکنہ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایاگیا تھا، انگلینڈ میں سمرسٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے محمد عباس کو شرکت سے مستثنیٰ قرار دیا گیا،ٹریننگ کا حصہ بننے والے کرکٹرز میں سے فواد عالم سمیت کئی اگلی سیریز میں موقع ملنے کیلیے انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔حتمی 16رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم ،فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین،سعد علی، شاداب خان ،فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی، راحت علی اور محمدعباس شامل ہوئے، ان میں ٹیسٹ ڈیبیو کے منتظر 5کھلاڑی بھی موجود ہیں، برطانیہ کے نسبتاً سرد موسم میں ٹیم کو ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیںآئرلینڈ کو اگرچہ اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنا ہے لیکن وہاں کی کنڈیشنز اور کپکپا دینے والی سردی نوآموز کھلاڑیوں کے ساتھ اظہر علی اور اسد شفیق جیسے سینئرز کا بھی امتحان لے گی، فخرزمان، امام الحق، عثمان صلاح الدین، سعد علی اور فہیم اشرف کو تو ٹیسٹ کرکٹ کا پہلا تجربہ ہی مشکل کنڈیشز میں کرنا ہے، ان میچز کیلیے کھلاڑیوں کو پاکستان میں تیاریوں کا آخری موقع جمعرات سے شروع ہونے والے 3روزہ کیمپ میں ملے گا۔لاہور کے سخت موسم میں برطانیہ کی سرد کنڈیشنز میں کھیلے جانے والے مقابلوں کی تیاریوں پر سوالیہ نشان ہے۔ بعد ازاں ٹیم کی قبل ازوقت روانگی، وہاں ٹور میچز اور پریکٹس کے مواقع فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، لاہور کے سوا دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی آمد کا سلسلہ گذشتہ رات جاری رہا۔آج ہیڈ کوچ مکی آرتھر معاون اسٹاف کے ہمراہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے، اس مقصد کیلیے خاص طور پر تیار کی جانے والی پچز پر ڈیوک بال سے پریکٹس ہوگی، قذافی اسٹیڈیم میں9:45سے 12:30تک نیٹ، شام کو این سی اے میں جم ٹریننگ بھی جاری رہے گی۔محمد عباس انگلینڈ میں ہی دیگر کرکٹرز کو جوائن کرلیں گے، کوچز کی پوری کوشش ہوگی کہ ناتجربہ کار اسکواڈ کے ہتھیار تیز دھار بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رہنے دیں، میڈیا میں سلیکشن پر سخت تنقید نے کھلاڑیوں پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، بڑے دل کے ساتھ توقعات کا بوجھ اٹھانے والے ہی شائقین کی نظروں میں سرخرو ہوں گے۔لیگ اسپنرشاداب خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے پر بہت خوش ہوں،یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے،پوری کوشش کروں گا کہ اعتماد پر پورا اتروں، پرستار پاکستان اور میرے لیے دعا کریں۔یادر ہے کہ آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ11سے 15مئی تک ڈبلن میں ہوگا، انگلینڈ سے2ٹیسٹ پر مشتمل سیریز24 مئی کو لارڈز ٹیسٹ سے شروع ہوگی، دوسرے میچ کا آغاز یکم جون سے لیڈز میں ہوگا، قومی ٹیم کے ٹور میچز بھی شیڈول کیے گئے ہیں۔