• ☚ NA70قمر زمان کائرہ کی حمایتوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا‘جگہ جگہ گاؤں اعلان حمایت کے بڑے اکٹھ
  • ☚ چوہدری مختار ڈھل کی چوہدری محمد الیاس ‘لیاقت بھدر کی حمایتی کمپین زور و شور سے جاری
  • ☚ لطیف قریشی کی جانب سے وارڈ11میں ن لیگ دفتر قائم ‘ چوہدری جعفر اقبال‘چوہدری شبیر احمد نے افتتاح کیا
  • ☚ چوہدری مبشرکی کامیابی کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دینگے:واصف رشید
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کا نئی سبزی منڈی کا دورہ‘ تاجروں سے ملاقاتیں
  • ☚ اورنگزیب بٹ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں کامیاب کرائینگے: صغیر وڑائچ
  • ☚ پائیدار ترقی کیلئے قدرتی وسائل کی اہمیت پر گجرات یونیورسٹی میں مذاکرہ
  • ☚ ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات کو الرٹ جاری
  • ☚ حسین الٰہی کے حق میں ریلی :کونسلرز سمیت 120کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
  • ☚ توصیف عبد اللہ ‘ مرزا شاہکار سمیت اہم شخصیات کا سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان
  • ☚ مونس الٰہی کا مختلف دیہاتوں کا دورہ‘ وفود کی پرویز الٰہی سے ملاقاتیں
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کے ہاتھوں تھانہ اے ڈویژن کے بالمقابل دفتر کا افتتاح
  • ☚ جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کے عادی نہیں چوہدری ظہور الٰہی خاندان نسل در نسل عوامی خدمت کر رہا ہے‘مونس الٰہی
  • ☚ احتساب عدالت کے فیصلے سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے: نعمان احمد
  • ☚ نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
  • ☚ عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام
  • ☚ چین میں خام لوہے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن ہلاک
  • ☚ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
  • ☚ ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ تحریک انصاف کا منشور لفاظی کے سوا کچھ نہیں، الطاف شاہد
  • ☚ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فہد ملک کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بحال کر دی
  • ☚ نیٹو اتحادیوں کا دفاعی اخراجات میں 41 بلین ڈالر اضافے کا فیصلہ
  • ☚ نواز شریف اور مریم نے پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالئے، استقبال کی تیاریاں تیز
  • ☚ لندن، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پھر احتجاج، ہاتھاپائی، 3 افراد گرفتار
  • ☚ بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد تھریسامے نے جیرمی ہنٹ کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ نوازشریف کی وطن واپسی سے جمہوریت مستحکم ہوگی، عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، کمیونٹی رہنماؤں کی مختلف آراء
  • ☚ ٹرمپ، پیوٹن مجوزہ ملاقات پر نیٹواتحاد اندیشوں کا شکار
  • ☚ فنکار ملک میں جمہوریت کے فروغ کے خواہشمند ہیں
  • ☚ سنجو اور طیفا ان ٹربل کا بے چینی سے انتظار!!
  • ☚ ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’پراس تھانم‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
  • ☚ راجیو گاندھی کیلیے نامناسب زبان استعمال کرنا نوازالدین کو مہنگا پڑگیا
  • ☚ پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے،علی ظفر
  • ☚ قومی ہاکی کیمپ کیلئے مدعو کھلاڑیوں سے سندھ مکمل نظرانداز
  • ☚ سرد موسم میں علی الصبح میچز سرفراز کیلئے پریشانی کا سبب
  • ☚ ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز،سال میں پہلی فتح کے متلاشی پاکستان اور زمبابوے مدمقابل
  • ☚ ہرارے،پاکستانی کرکٹرزنے ون ڈے سیریز کی تیاری شروع کردی
  • ☚ حشیش کا استعمال ثابت،احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری،جواب طلب
  • آج کا اخبار

    چیف سلیکٹر خود پر تنقید کو ہوا میں اڑانے لگے

    Published: 13-05-2018

    Cinque Terre

    لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق خود پر ہونے والی تنقید کو ہوا میں اڑانے لگے۔ایک انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ میں بھتیجے کے حوالے سے دبائو پر زیادہ پریشان نہیں ہوتا، میں تنقید کا عادی ہوچکا،کوئی بھی ٹیم بنائوں ٹی وی دیکھوں تو ایسا لگتا ہے غلط بنائی ہے،کیریئر کے آغاز میں امام الحق کو میری وجہ سے اضافی دبائو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ عمران خان بار بار کہا کرتے تھے کہ ناکامی کا سوچتے رہے تو ہار جائو گے،قومی ٹیم کی سلیکشن ایک مشکل کام ہے لیکن گھبراتا میں بھی نہیں ہوں،صرف ایک سیریز میں ناکامی کے ڈر سے فیصلے نہیں کرتا،سوچتا ہوں کہ مستقبل کیلیے بہتر کھیپ تیار ہوجائے، میں ہمیشہ یہاں ہمیشہ بیٹھا نہیں رہوں گا لیکن کم ازکم آنے والے وقت کیلیے قومی ٹیم کو کچھ دے کر جانا چاہتا ہوں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھے نتائج دیے ہیں، میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نیا ٹیلنٹ لانے کی کوشش کررہاہوں، طویل فارمیٹ کی کرکٹ کا مزاج تبدیل ہوگیا، یہاں بھی جارحیت کی ضرورت ہے،شرجیل خان کو آسٹریلیا بھجوایا تھا،اب دورئہ انگلینڈ کیلیے فخرزمان کا انتخاب کیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ فواد عالم پر سعد علی کو ترجیح دینے کی وجہ یہ تھی کہ انھوں نے گرین ٹاپ وکٹوں پر سب سے زیادہ رنز بنائے، وہاب ریاض بلاشبہ پاکستان کے سب سے تیز بولر ہیں لیکن انگلینڈ میں اننگز کے پہلے ہاف میں سیم اور سوئنگ کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے، ڈراپ ہونے والے دونوں کرکٹرز سے میری بات ہوئی،انھیں فیصلے کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلی سیریز بھی ہونا ہیں،وہاں پاکستان کو زیادہ پیسرز کی ضرورت ہوگی تب دیکھیں گے۔ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ امام الحق کی سلیکشن کے معاملے میں خود تھوڑا پیچھے ہٹ کر بیٹھ جاتا ہوں،بیٹنگ کوچ فلاور اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اوپنر کے ساتھ کام کیا،ان سے بات ہوتی ہے، بھتیجے کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر بھی تنقید ہوئی تھی مگر انھوں نے ڈیبیو پر سنچری بنادی،ٹیسٹ میں بھی پرفارم نہیں کیا تو باہر ہوجائے گا۔