• ☚ سری لنکا کیخلاف کیریئر کی یادگار اننگز کھیلی، رحمت شاہ
  • ☚ غیر قانونی گیس سلنڈر نصب کرانیوالے ٹرانسپوٹروں کیخلاف کاروائیاں
  • ☚ نواز شریف کی رہائی سے افواہوں کی پٹاری بند‘چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں
  • ☚ تحریک انصاف کے رہنما راجہ نواز نے بیوہ خاتون کی عزت تار تار کردی
  • ☚ یوم عاشورہ کے تمام جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکاڈنگ کے احکامات
  • ☚ انجمن حیدریہ ہریہ والا کے زیر اہتمام مجالس کا سلسلہ جاری
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین کو ضلعی چیئرمین منتخب کرائینگے : امیر حسین شاہ
  • ☚ گجرات ٹریولز ایجنٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس‘اہم مطالبات پیش کر دیے
  • ☚ اجر رہنما جاوید بٹ کی راجہ نعیم کی والدہ کی وفات پر تعزیت
  • ☚ کھاریاں سے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ‘ سپلائر بھی گرفتار
  • ☚ نواز شریف لاہور کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے
  • ☚ سوئی گیس مہنگی، LPG سستی، قیمت میں 10 سے 143 فیصد اضافہ، LPG کے تمام ٹیکس ختم، صرف 10 فیصد GST لگے گا، بلوچستان،سندھ کیلئے CNG بھی مہنگی
  • ☚ ایشیا کپ: پاکستان فیورٹ ہے بھارت نہیں، سنجے منجریکر
  • ☚ وزیراعظم ہائوس کی 8 بھینسوں کی تفصیل سامنے آگئی
  • ☚ شریف خاندان کے پیرول میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری
  • ☚ ’شریف خاندان کو مفروضے پر دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی‘
  • ☚ جمہوریت مضبوط،مزیدمستحکم ہوگی،نئے صدر کی حلف برداری جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے اہم ہے، آرمی چیف
  • ☚ جمہوریت مضبوط،مزیدمستحکم ہوگی،نئے صدر کی حلف برداری جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے اہم ہے، آرمی چیف
  • ☚ شہباز شریف نےخود کو احتساب کے لئے پیش کردیا
  • ☚ بہت جلدنوازشریف کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرینگے،مسلم لیگ ن
  • ☚ برطانیہ پاکستان کی سیاسی حساسیت سے واقف
  • ☚ بریگزٹ کے بعد انتقام کا خدشہ، ای یو مائیگرنٹس کو برطانوی ویزے دینے پر غور
  • ☚ سکھوں کا علیحدہ مملکت کیلئے خالصتان ایڈمنسٹریشن کا تاریخی اعلان
  • ☚ لندن: منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت اہلیہ سمیت گرفتار
  • ☚ بریگزٹ: یورپی یونین تھریسامے کو اپنی تجاویز پر قائل کرنے میں ناکام
  • ☚ ایم پیز کو میرے پلان یا پھر کوئی ڈیل نہیں کا انتخاب کرنا ہوگا، تھریسا مے
  • ☚ برطانیہ: منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی کا نام سامنےآگیا
  • ☚ پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کی کوشش کرتا رہا ہوں گا، صاحبزادہ جہانگیر
  • ☚ تھریسامے کا اپنی لیڈرشپ پر بحث سے پریشان ہونے کا اعتراف
  • ☚ بریگزٹ ،برطانیہ ای یو سے علیحدگی کا بل ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتا
  • ☚ شاہد کپور بھی اقربا پروری کے خلاف میدان میں آگئے
  • ☚ ابھیشیک بچن کی فلم ’من مرضیاں‘ مشکلات کا شکار
  • ☚ ریمو ڈی سوزا نے فلم ’ریس تھری‘ کی ناکامی کی وجہ بتا دی
  • ☚ عالیہ کی والدہ بھی رنبیرکے ساتھ بیٹی کے رشتے پرخوش
  • ☚ پریانکا چوپڑا دمہ کے مرض میں مبتلا
  • ☚ کلب میں جھگڑنے والے بین اسٹوکس اور ہیلز پرفرد جرم عائد
  • ☚ پاکستانی فیلڈنگ میں بہتری، ہیڈ کوچ نے ٹیم کو ورلڈ کلاس بنادیا
  • ☚ پاکستان کی بھارت پر چار فاسٹ بولرز سے ہلہ بولنے کی تیاری
  • ☚ ایشیاکپ، پاک بھار ت ٹکراؤ کیلئے ٹیمیں تیار
  • ☚ بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر میں دو ہزار رنز مکمل
  • آج کا اخبار

    منصور احمد کے انتقال پر دنیائے کھیل سوگ میں ڈوب گئی

    Published: 14-05-2018

    Cinque Terre

    لاہور: منصور احمد کے انتقال پر دنیائے کھیل سوگ میں ڈوب گئی، پی ایچ ایف عہدیداروں اور کھلاڑیوں سمیت مختلف کھیلوں کی تنظیموں نے سابق گول کیپر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے کہاکہ منصور ہاکی کا بہت بڑا نام تھے، دعا کرتے ہیں کہ اللہ انھیں جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔سابق اولمپئن نوید عالم نے کہا کہ ہم نے کئی سال تک اکٹھے ہاکی کھیلی، منصور دوستوں کا دوست تھا۔ محمد عرفان سینئر نے کہا کہ منصور کے انتقال پر بڑا دکھ ہوا،ان کے جانے سے ہاکی میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا جس کو فوری طور پر پُر نہیں کیا جا سکتا۔سابق قومی کپتان اولمپئن اصلاح الدین صدیقی، اولمپئنز سمیع اللہ خان، حنیف خان، وسیم فیروز، دانش کلیم اور حسن سردار نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصور احمد پاکستان کے ہیرو تھے،انھوں نے ملک کیلیے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی موت سے پاکستان ہاکی کو بڑا نقصان پہنچا ہے،منصور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالماجد خان نے کہا کہ قومی ہیرو کی قدر نہیں کی گئی،علاج کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی۔ قومی ٹیم کے کوچز محمد ثقلین اور ریحان بٹ نے کہا کہ مرحوم نڈر اور بے باک گول کیپر تھے،ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔قومی گول کیپر عمران بٹ نے کہا کہ منصور نوجوان کھلاڑیوں کیلیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے، سابق سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی اورانجم سعید نے بھی مرحوم کی ہاکی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کے میدانوں کے ساتھ عملی زندگی میں بھی حقیقی ہیرو تھے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے معالج ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ مرحوم اچھے ہاکی پلیئر اور بہترین انسان تھے، ادھر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، پاکستان بیس بال فیڈریشن، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن، پنجاب اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے بھی منصور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔منصور احمد 7جنوری 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے ، پی اے ایف انٹرکالج سرگودھا کے بعد ڈی جے سائنس کالج کراچی میں زیر تعلیم رہے، انھوں نے مجموعی طو رپر پاکستان کی جانب سے 338 انٹرنیشنل میچز کھیلے، انھیں3 مرتبہ اولمپکس میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، اولمپکس1990کی سلور میڈلسٹ ٹیم میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی، مسلسل 3 مرتبہ عالمی کپ کھیلنے کا اعزاز پانے والے منصور احمد 1994کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔انھوں نے 10چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کی،وہ1994کے ایڈیشن میں گولڈ میڈل پانے والی ٹیم میں شامل تھے، انھوں نے 3 مرتبہ ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، وہ بیجنگ گیمز 1990میں گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے رکن تھے، انھوں نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹس میں 12 گولڈ، اتنے ہی سلور جبکہ 8 برانز میڈلز گلے کا ہار بنائے، گراں قدر خدمات کے اعتراف میں منصور احمد کو 1998 میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا،وہ1996 میں آل ایشین اسٹارز ہاکی ٹیم کے رکن بھی رہے ، 1994 میں ان کو ورلڈ الیون میں شامل کیا گیا۔اسی برس ایف آئی ایچ نے منصور احمد کو دنیا کا بہترین گول کیپر بھی قرار دیا، وہ چار مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹس میں بہترین گول کیپر ثابت ہوئے۔ انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد منصور2000 میں پاکستان جونیئر ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے، بعد ازاں 2010 میں پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر اکیڈمی بھی رہے، ان کے پاس ہائی پرفارمنس کوچنگ ڈپلومہ تھا۔منصور احمد کو 2014 میں بنگلادیش کی قومی ہاکی ٹیم کا اسپیشلسٹ گول کیپنگ کوچ بنایا گیا تھا، اولمپئن سماجی سرگرمیوں میں خاصے سرگرم رہے، تمباکو نوشی سے پرہیز کی مہم میں ان کو ایمبسیڈر مقرر کیا گیا تھا، منصور احمد کو 2015 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں بطور مہمان مدعو کیا گیا،انھیں 2022 میں قطر کے شہر دوحا میں ہونیوالے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کیلیے اسپیکر کا بھی اعزاز دیا گیا۔