• ☚ شہباز پور پل پرروکنے کی سزا‘گاڑی سوارو ں نے سیکیورٹی گارڈ کچل ڈالا
  • ☚ چوہدری محمد ارشد چیچیاں کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل
  • ☚ حاجی محمد بشیر کو حج بیت اللہ کی سعادت پر اہم شخصیات کی مبارکباد
  • ☚ بشیر احمد کو حج کی سعادت پر اہم شخصیات کی مبارکبادیں
  • ☚ گجرات:رجسٹریشن نہ کرانے پر مالک مکان کرایہ دار سمیت گرفتار
  • ☚ موجوکی میں سسرالیوں کا بہو پر بدترین تشدد‘ ہڈی پسلی ایک کردی
  • ☚ پاکستانی قومی بھار تی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگی:مہر فاروق
  • ☚ لالہ موسی میں گرانفروشی کا بازار گرم‘پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال
  • ☚ مجلس قادریہ حضرت دیوان حضوری الکویت کے زیر اہتمام روحانی محفل
  • ☚ امام حسین کی شہا دت دنیا کے لیے مشعل راہ ہے:چوہدری عظمت
  • ☚ متحدہ اپوزیشن ، ن لیگ کا پی پی قیادت سے رابطہ ،ذرائع
  • ☚ فرانسیسی جنگی طیاروں کے سودے میں اربوں کی کرپشن، مودی حکومت خطرے میں
  • ☚ نواز شریف لاہور کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے
  • ☚ سوئی گیس مہنگی، LPG سستی، قیمت میں 10 سے 143 فیصد اضافہ، LPG کے تمام ٹیکس ختم، صرف 10 فیصد GST لگے گا، بلوچستان،سندھ کیلئے CNG بھی مہنگی
  • ☚ ایشیا کپ: پاکستان فیورٹ ہے بھارت نہیں، سنجے منجریکر
  • ☚ وزیراعظم ہائوس کی 8 بھینسوں کی تفصیل سامنے آگئی
  • ☚ شریف خاندان کے پیرول میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری
  • ☚ ’شریف خاندان کو مفروضے پر دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی‘
  • ☚ جمہوریت مضبوط،مزیدمستحکم ہوگی،نئے صدر کی حلف برداری جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے اہم ہے، آرمی چیف
  • ☚ جمہوریت مضبوط،مزیدمستحکم ہوگی،نئے صدر کی حلف برداری جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے اہم ہے، آرمی چیف
  • ☚ برطانوی نیو کلیئر ڈیٹرنٹ انفراسٹرکچر مقصد کیلئے فٹ نہیں، ایم پیز
  • ☚ برطانیہ کا بریگزٹ پلان مسترد،تھریسامے کو ہزیمت کاسامنا
  • ☚ برطانوی سیاست میں ساجدجاویدکے عروج پر برٹش ایشیائی باشندوں کاجشن
  • ☚ برطانیہ پاکستان کی سیاسی حساسیت سے واقف
  • ☚ بریگزٹ کے بعد انتقام کا خدشہ، ای یو مائیگرنٹس کو برطانوی ویزے دینے پر غور
  • ☚ سکھوں کا علیحدہ مملکت کیلئے خالصتان ایڈمنسٹریشن کا تاریخی اعلان
  • ☚ لندن: منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت اہلیہ سمیت گرفتار
  • ☚ بریگزٹ: یورپی یونین تھریسامے کو اپنی تجاویز پر قائل کرنے میں ناکام
  • ☚ ایم پیز کو میرے پلان یا پھر کوئی ڈیل نہیں کا انتخاب کرنا ہوگا، تھریسا مے
  • ☚ برطانیہ: منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی کا نام سامنےآگیا
  • ☚ ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جسے دیکھ کر بیٹی شرمندہ ہوجائے، ابھیشیک بچن
  • ☚ دپیکا رنویر کی شادی تاخیر کا شکار
  • ☚ شلپا شیٹھی کو سڈنی ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا
  • ☚ شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی پر ماورا مذاق کا نشانہ بن گئیں
  • ☚ ایشیا کپ ،آج پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرانے کے لئے پرعزم
  • ☚ فخر زمان نے کس طرح خود اپنی وکٹ ضائع کی ؟
  • ☚ پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست،بھارت فائنل میں
  • ☚ ایشیاکپ کے شیڈول میں توازن نہیں، پی سی بی
  • ☚ روتے ہوئےافغان بولر آفتاب کو شعیب ملک نےگلے لگا لیا
  • ☚ شعیب ملک نےسینئر ہونےکا حق ادا کردیا، سرفرازاحمد
  • آج کا اخبار

    کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنےوالے پاکستانی فنکار

    Published: 16-05-2018

    Cinque Terre

    کراچی: اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں شرکت بلاشبہ پاکستان کیلئے باعث فخر ہے تاہم اس بات سےبہت کم لوگ واقف ہیں کہ ماہرہ خان سے قبل پاکستانی فنکار عدنان صدیقی اور ارمینا خان بھی عالمی فلمی میلے میں شرکت کرچکے ہیں۔گزشتہ روز ماہرہ خان 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر سیاہ رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔ ماہرہ خان کی کانز میں شرکت کی خبر نے جہاں پاکستانی میڈیا میں طوفان برپا کردیا تھاوہیں ماہرہ خان بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔گزشتہ کئی روز سےمیڈیا میں ماہرہ خان کے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے چرچےجاری ہیں۔ ان کے متعلق کہا جارہا ہے کہ ماہرہ خان کانز فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں، تاہم یہ درست نہیں۔ ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے کانز میں شرکت کی بلکہ ان سے قبل پاکستان کے دو مایہ ناز اور باصلاحیت فنکار عدنان صدیقی اور ارمینا خان بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرچکے ہیں تاہم انہیں ماہرہ جتنی پزیرائی حاصل نہ ہوسکی۔نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ عدنان صدیقی نے آج سے 10 برس قبل 2008 میں ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے ساتھ فلم146اے مائٹی ہارٹ145کی تشہیر کے سلسلے میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر بھارتی اداکار عرفان خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ جس وقت میں نے کانز میں شرکت کی اس وقت میڈیا آج کی طرح اتنا زیادہ فعال نہیں تھا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بھول جائیں۔عدان صدیقی کے بعد اداکارہ ارمینا خان نے2013 میں مختصر فلم  ورتھ کی تشہیر کے سلسلے میں کانز میں شرکت کی تھی۔ گزشتہ چند روز سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ماہرہ خان کانز میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ان خبروں کے ردعمل پر ارمینا خان نے انسٹاگرام پر اپنی کانز میں شرکت کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں اور آگاہ کیا کہ ماہرہ سے پہلے وہ کانز میں شرکت کرچکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ارمیناخان ایک بار نہیں دوبار کانز میں شرکت چکی ہیں۔ 2014 میں اپنی ایک اورمختصر فلم کی تشہیر کے دوران ارمینا نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔یاد رہے کہ ماہرہ خان ایک پریس کانفرنس کے دوران بتا چکی تھیں کہ انہوں نے حال ہی میں دیکھا کہ ان کی ساتھی اداکارہ ارمینا خان چند سال قبل کانز میں شرکت کرچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کی حیثیت سے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔