• ☚ NA70قمر زمان کائرہ کی حمایتوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا‘جگہ جگہ گاؤں اعلان حمایت کے بڑے اکٹھ
  • ☚ چوہدری مختار ڈھل کی چوہدری محمد الیاس ‘لیاقت بھدر کی حمایتی کمپین زور و شور سے جاری
  • ☚ لطیف قریشی کی جانب سے وارڈ11میں ن لیگ دفتر قائم ‘ چوہدری جعفر اقبال‘چوہدری شبیر احمد نے افتتاح کیا
  • ☚ چوہدری مبشرکی کامیابی کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دینگے:واصف رشید
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کا نئی سبزی منڈی کا دورہ‘ تاجروں سے ملاقاتیں
  • ☚ اورنگزیب بٹ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں کامیاب کرائینگے: صغیر وڑائچ
  • ☚ پائیدار ترقی کیلئے قدرتی وسائل کی اہمیت پر گجرات یونیورسٹی میں مذاکرہ
  • ☚ ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات کو الرٹ جاری
  • ☚ حسین الٰہی کے حق میں ریلی :کونسلرز سمیت 120کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
  • ☚ توصیف عبد اللہ ‘ مرزا شاہکار سمیت اہم شخصیات کا سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان
  • ☚ مونس الٰہی کا مختلف دیہاتوں کا دورہ‘ وفود کی پرویز الٰہی سے ملاقاتیں
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کے ہاتھوں تھانہ اے ڈویژن کے بالمقابل دفتر کا افتتاح
  • ☚ جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کے عادی نہیں چوہدری ظہور الٰہی خاندان نسل در نسل عوامی خدمت کر رہا ہے‘مونس الٰہی
  • ☚ احتساب عدالت کے فیصلے سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے: نعمان احمد
  • ☚ نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
  • ☚ عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام
  • ☚ چین میں خام لوہے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن ہلاک
  • ☚ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
  • ☚ ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ تحریک انصاف کا منشور لفاظی کے سوا کچھ نہیں، الطاف شاہد
  • ☚ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فہد ملک کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بحال کر دی
  • ☚ نیٹو اتحادیوں کا دفاعی اخراجات میں 41 بلین ڈالر اضافے کا فیصلہ
  • ☚ نواز شریف اور مریم نے پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالئے، استقبال کی تیاریاں تیز
  • ☚ لندن، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پھر احتجاج، ہاتھاپائی، 3 افراد گرفتار
  • ☚ بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد تھریسامے نے جیرمی ہنٹ کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ نوازشریف کی وطن واپسی سے جمہوریت مستحکم ہوگی، عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، کمیونٹی رہنماؤں کی مختلف آراء
  • ☚ ٹرمپ، پیوٹن مجوزہ ملاقات پر نیٹواتحاد اندیشوں کا شکار
  • ☚ فنکار ملک میں جمہوریت کے فروغ کے خواہشمند ہیں
  • ☚ سنجو اور طیفا ان ٹربل کا بے چینی سے انتظار!!
  • ☚ ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’پراس تھانم‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
  • ☚ راجیو گاندھی کیلیے نامناسب زبان استعمال کرنا نوازالدین کو مہنگا پڑگیا
  • ☚ پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے،علی ظفر
  • ☚ قومی ہاکی کیمپ کیلئے مدعو کھلاڑیوں سے سندھ مکمل نظرانداز
  • ☚ سرد موسم میں علی الصبح میچز سرفراز کیلئے پریشانی کا سبب
  • ☚ ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز،سال میں پہلی فتح کے متلاشی پاکستان اور زمبابوے مدمقابل
  • ☚ ہرارے،پاکستانی کرکٹرزنے ون ڈے سیریز کی تیاری شروع کردی
  • ☚ حشیش کا استعمال ثابت،احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری،جواب طلب
  • آج کا اخبار

    اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرل

    Published: 16-05-2018

    Cinque Terre

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپراسٹارز کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں آئے روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں۔ ہالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار رووان ایٹنکنس(مسٹربین)، بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ اور پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو سمیت متعدد فنکار جعلی موت کی خبروں کا شکار بن چکے ہیں۔ حال ہی میں جھوٹی موت کی افواہوں کا نشانہ بنے بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ پر ایک پیغام گردش کررہا ہے جس کے مطابق ممبئی کے جنوب میں واقع ہل اسٹیشن مہا بلیشور میں اداکار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ میسیج دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگیا یہاں تک کہ مہابلیشور پولیس کو سامنے آکر اس واقعے کے بارے میں وضاحت دینی پڑی۔مہابلیشور کی مقامی پولیس کے مطابق اجے دیوگن کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے متعلق افواہوں میں سچائی نہیں جب کہ پولیس پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ پیغام سب سے پہلے کس نے بھیجا اور اس جعلی خبر کو پھیلانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔مہابلیشور کے سینئر پولیس آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر مہابلیشور یا آس پاس کے علاقوں میں اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہوتا تو ہمیں ضرور علم ہوتا۔ ہم نے چیک کیا ہے اور ابھی تک ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔ پولیس آفیسر نے مزید کہا اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹرتباہ ہونے کا میسیج ایک ہفتے قبل پھیلایاگیا اور اتوار کے روز دوبارہ یہ خبریں گردش کرنے لگیں۔ تاہم ہم پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر یہ میسیج کس نے پھیلایا۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل واٹس ایپ پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہوا تھا کہ اجے دیوگن شوٹنگ ختم کرکے مہابلیشور سے واپس آرہے تھے کہ دوران پرواز پائلٹ کی موت واقع ہونے سے ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔