• ☚ رکشہ ڈرائیور کی چھٹی جماعت کی طالبہ کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام
  • ☚ کنجاہ و لالہ موسی میں چور گینگ متحرک 3 یتیم بہنوں کا جہیز لوٹ لیا گیا
  • ☚ ملہو کھوکھر میں قتل ہونیوالے محمد شریف کا قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار
  • ☚ سرائے عالمگیر کے گاؤں سے 15سالہ لڑکی اغوا‘ملزمان غائب
  • ☚ ٹریفک حادثات میں آڑھتی کا جوانسالہ بیٹا جاں بحق4افراد زخمی
  • ☚ چوہدری محمد الیاس کی وفات پر چوہدری سلیم اختر کا اظہار تعزیت
  • ☚ گجرات:عمرہ کیلئے جانیوالے زائرین کی واپسی کا سلسلہ جاری
  • ☚ شادی میں جانے کیلئے لی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی ہتھیا لی گئی
  • ☚ میونسپل کا رپوریشن اندرون شہر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع نہ کر سکی
  • ☚ شادی میں جانے کیلئے لی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی ہتھیا لی گئی
  • ☚ ننھی زینب کے قاتل عمران کو آج پھانسی دی جائے گی
  • ☚ کراچی میں پی ٹی آئی کے دو ارکانِ اسمبلی لڑپڑے
  • ☚ کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک
  • ☚ شہری کے مرنے کے بعد بینک اکاؤنٹ کھل گئے، اربوں روپے کا لین دین
  • ☚ لاہور: نوازشریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے
  • ☚ ضمنی انتخابات: پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بن گئے
  • ☚ کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، اہلکار زخمی، 3 ڈکیت گرفتار
  • ☚ حکومت کی نیا پاکستان ہاوٴسنگ سکیم میں گھر کی کل قیمت اور ماہانہ قسط کتنی ہو گی؟ غریب عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر آ گئی
  • ☚ جسٹس شوکت عزیز صدیقی عہدے سے فارغ
  • ☚ سستا گھر اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ۔۔۔ نوکریاں ہی نوکریاں! وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • ☚ آف شور دولت پر ٹیکس چوری روکنےکے یورپی یونین رولز میں لوپ ہولز کا انکشاف
  • ☚ ٹوری کی ویلفیئر سکیم سے لاکھوں افراد غربت کا شکار ہوجائیں گے،گورڈن براؤن
  • ☚ ٹومی رابنسن کے ساتھ فوجیوں کی تصویر پر آرمی نے تحقیقات شروع کر دی
  • ☚ چیف جسٹس ثاقب نثار مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرینگے
  • ☚ داعش30 ہزار جنونی دہشت گردوں کے سہاریمافیا کی شکل میں واپسی کیلئے تیار
  • ☚ سکاٹ لینڈ یارڈ نے جنید صفدراور زکریا شریف کو کلیئر کردیا
  • ☚ برطانیہ نے داعش سے تعلق رکھنے والے 9 برطانوی شہریوں کو واپس لینے سے انکار کردیا
  • ☚ پارلیمنٹری گروپ کے دورہ کشمیر سے مسئلہ اٹھانے میں مدد ملے گی، بیرسٹر عمران حسین ایم پی
  • ☚ مے کی لیبر ووٹرز سے اپیل کے ساتھ سینٹر گراؤنڈ حاصل کرنے کی کوشش
  • ☚ پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں کوئی جائیداد نہیں، اسحاق ڈار
  • ☚ ساجد خان کا رویہ قابل نفرت ہے، دیا مرزا
  • ☚ فرحان سعید کی ’کراچی سے لاہور 3‘ کے ساتھ فلموں میں انٹری؟
  • ☚ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو اس کی قیمت بھی چکانی پڑے گی، سیف علی خان
  • ☚ گہری رنگت کی وجہ سے بچپن میں بہت تنگ کیا جاتا تھا، پریانکا چوپڑا
  • ☚ اداکارہ میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کا الزام
  • ☚ وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • ☚ ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، آسٹریلیا کے 2 وکٹوں پر 20 رنز
  • ☚ سرفراز مچل اسٹارک کی گیند لگنے سے زخمی، میچ سے باہر ہونے کا خدشہ
  • ☚ ’ڈرا‘ نے گرین کیپس کو ڈرا دیا، سیریز داؤ پر لگ گئی
  • ☚ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کیلئے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام سر فہرست
  • آج کا اخبار

    اسد درانی کو سیاسی انجینئرنگ میں گھسیٹنے سے منع کیا تھا، اسلم بیگ

    Published: 19-05-2018

    Cinque Terre

    راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ انھوں نے سن نوے کے انتخابات سے پہلے سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کو سختی سے منع کیا تھا کہ فوج کو سیاسی انجینئرنگ میں نہ گھسیٹیں، اسد درانی نے آرمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیسے تقسیم کیے تاہم سیاست دانوں میں ان کی تقسیم کا کوئی تحریری یا زبانی ثبوت موجود نہیں۔اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی ٹیم ایک سو اڑتالیس کروڑ روپے کی مبینہ تقسیم کی تحقیقات کر رہی ہے۔مرزا اسلم بیگ نے ایف آئی اے کو اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ انھوں نے اسد درانی سے کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے فنڈ کو بہت احتیاط سے استعمال کیا جائے، فوج کے 202 سروے سیکشن کو آپریشنل انٹیلی جنس مقاصد کے لیے اسد درانی کی کمانڈ میں دیا گیا تھا لیکن اسد درانی نے آرمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سروے سیکشن کے نام پر کئی اکاؤنٹ کھولے، مجھے اس خلاف ورزی کا علم انیس سو چھیانوے میں ہوا جب اسد درانی نے سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں اپنا بیان حلفی جمع کرایا۔اسد درانی نے سیاست دانوں کو فنڈز تقسیم کرنے کا ذکر اپنے ہاتھ سے لکھی تحریر میں کیا ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ان فنڈز کی تقسیم کا کوئی گواہ نہیں، نہ ہی اس کا کوئی تحریری یا زبانی ثبوت موجود ہے، اسد درانی نے فوج کے 202 سروے سیکشن کو جان بوجھ کر اس کھیل کے لیے استعمال کیا تاکہ فوج کو اپنے مذموم مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔اسلم بیگ نے الزام لگایا کہ اسد درانی نے وردی میں رہتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کر دی تھی جس کی اطلاع اس وقت کے آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ کو دی گئی جنھوں نے اسد درانی کو فوری طور پر ریٹائر کر دیا، بے نظیر بھٹو نے سن ترانوے میں اقتدار میں آ کر اسد درانی کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر بنا دیا، سیاست دانوں میں پیسوں کی تقسیم کی کہانی انھوں نے اس کے بعد بنائی۔انھوں نے کہا کہ سن نوے میں ایک الیکشن سیل صدر غلام اسحاق خان کی سربراہی میں قائم تھا اور یونس حبیب کی جانب سے آئی ایس آئی کو پیسے دینے کا معاملہ غلام اسحاق خان کے علم میں تھا۔