• ☚ مسلم حکمران حضرت علی المرتضیٰؓ و دیگر خلفاء راشد ین کے طریقے پر حکومت کریں تو اُمت مسلمہ کی عزت رفتہ بحال ہو سکتی ہے ‘ پیر افضل قادری
  • ☚ میئر گجرات نے کراچی کے بعد گجرات کو گندا ترین شہر بنا دیا ‘ حاجی اورنگ زیب بٹ
  • ☚ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا دوسرا ‘ 180امیدوار میدان میں 2ہیجڑے شامل
  • ☚ شہباز شریف نے 4ارب خرچ کر دیئے ‘ مگر صاف پانی پھر نہ ملا ‘ چوہدری پرویزالٰہی
  • ☚ بھٹو خاندان کو ناچ کر خوش کرنیوالا اب نواز شریف کا مجاور بن بیٹھا ‘ اسکا ہر حربہ ناکامی سے دو چار ہوگا ‘ چوہدری وجاہت حسین
  • ☚ غزوہ بدر حق وباطل کا معرکہ جس میں 313اصحاب نے ہزاروں کے لشکر کو شکست دی ‘ مفتی نعیم اللہ
  • ☚ پی پی 33سے چوہدری ناصر ٹکٹ کے اصل حقدار ہیں ‘ حلقہ عوام انکے شانہ بشانہ ہیں ‘ چوہدری اصغر علی
  • ☚ سحرویلفیئر لوگوں کی خدمت کابے مثال ادارہ ہے :کاشف محی الدین
  • ☚ شہباز ریحانیہ ،نوا زریحانیہ کیطرف سے 1200مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم
  • ☚ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہر محب وطن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ‘ مولانا فیاض حسین
  • ☚ عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام
  • ☚ چین میں خام لوہے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن ہلاک
  • ☚ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
  • ☚ ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں، احسن اقبال
  • ☚ عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عائشہ گلالئی
  • ☚ مکہ ، آخری عشرے کے دوران سیکورٹی انتظامات مزید سخت
  • ☚ مکہ، ہوٹلز اور اپارٹمنٹس کے کرایوں میں 80فیصد تک اضافہ
  • ☚ امریکی صدر اور کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات کا مقام طے ہوگیا
  • ☚ ارجنٹینا نے اسرائیل سے میچ منسوخ کردیا
  • ☚ ڈچ وزیراعظم نے پونچھا لگا کر سب کو حیران کردیا
  • ☚ لیڈز میں مسجد اور گردوارے کو آگ لگا دی گئی
  • ☚ بلجیئم میں فائرنگ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک
  • ☚ اٹلی کے صدر اور نومنتخب وزیراعظم کے درمیان محاذ آرائی، انتخابات کالعدم ہونے کا خدشہ
  • ☚ پیرس؛ بچے کو بچانے والے مسلمان تارک وطن کو فرانسیسی شہریت دیدی گئی
  • ☚ برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کو روسی مسخروں نے بیوقوف بنا دیا
  • ☚ سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا
  • ☚ سعید شاہ گجراتی کی نیویارک میں سلیم سرور جوڑا سے خصوصی ملاقات
  • ☚ فلم سنجو میں سنجے دت کو اپنا کردار خود ادا کرنا چاہیے تھا، سلمان خان
  • ☚ سلمان خان اپنے بھائی اربازخان سے متعلق سوال سے بچنے لگے
  • ☚ سوناکشی کے ہاتھوں کرینہ فلم سے آؤٹ
  • ☚ سنجے دت کی بھی فلم ہاؤس فل فور میں انٹری
  • ☚ خدیجہ کیس کا ملزم بری ہونے پر پاکستانی فنکاروں کی شدید مذمت
  • ☚ فلسطینیوں کے احتجاج پر ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ منسوخ
  • ☚ ہاکی چیمپئنزٹرافی ؛ پلیئرزکیلیے مزید غیرملکی کوچزکی کمک تیار
  • ☚ آئی سی سی بولنگ ایکشن قوانین پر تنقید، پی سی بی نے محمد حفیظ کو معافی دیدی
  • ☚ پی آئی اے حاضری نہ لگانے والے کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دے گی
  • ☚ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ پاکستان نے سری لنکا کو23 رنز سے ہرا دیا
  • آج کا اخبار

    آئرلینڈ سے ٹیسٹ میں فتح پاکستانی پلیئرز کی عالمی رینکنگ میں بہتری کا ذریعہ بن گئی

    Published: 19-05-2018

    Cinque Terre

    گجرات(نیوزڈیسک)آئرلینڈ سے ٹیسٹ میں فتح پاکستانی پلیئرز کی عالمی رینکنگ میں بہتری کا ذریعہ بن گئی جب کہ فاسٹ بولرز محمد عباس اور محمد عامر نے ترقی کی منازل طے کرلیں، میچ میں 110رنز کے عوض 9 وکٹیں اڑانے والے عباس نے 8 درجے بہتری ملنے پر کیریئر بیسٹ 29ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ محمد عامر کو 2 درجے ترقی نے 37ویں پوزیشن کا حقدار بنوادیا، انھوں نے 72رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔اسپنر شاداب خان نے ایک ہی جست میں 14 درجے کی چھلانگ لگاکر104ویں نمبر پر جگہ بنالی، ڈیبیو کرنے والے قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پہلی اننگز میں 83رنز بنانے کا صلہ ٹیسٹ رینکنگ میں 81ویں نمبر سے انٹری کی صورت پایا جبکہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین امام الحق نے 113ویں پوزیشن سے سفر کی شروعات کرڈالی، انھوں نے دوسری اننگز میں فتح گر 74رنز ناٹ آؤٹ بنائے، بابر اعظم نے 5 درجے بہتری ملنے پر 100ویں نمبر پر جگہ بنالی۔آئرلینڈ کیلئے کیون اوبرائن نے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 40 اور دوسری کاوش میں 118 کی ذمے دارانہ اننگز کھیل کر ڈیبیو پر 440 پوائنٹس جوڑ کر 66ویں پوزیشن سے انٹری ڈال دی، وہ پوائنٹس کے اعتبار سے ڈیبیو کرنے والی کسی بھی ٹیم کے 141 برسوں میں پہلے بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے، ان کی عمدہ کاوش کی بدولت آئرش ٹیم فالوآن کے باوجود بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب ہوئی، انھوں نے مجموعی طور پر158رنز بنائے، ان سے قبل ٹیم کے ڈیبو ٹیسٹ پر آسٹریلوی اوپنر چارلس بینرمین 447 پوائنٹس جوڑنے میں کامیاب رہے تھے انھوں نے مارچ 1877 میں میلبورن پر انگلینڈ کیخلاف منعقدہ ٹیسٹ میں 165 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، ان کے علاوہ بنگلادیش کے امین الاسلام نے 2001 میں ٹیم کے اولین ٹیسٹ میں 432 رینکنگ پوائنٹس پائے، زمبابوے کے ڈیوڈ ہاؤٹن نے1992 میں اپنے ملک کا پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 431 رینکنگ پوائنٹس جوڑے تھے۔ فاسٹ بولر ٹم مرٹگ نے بھی عمدہ شروعات کرتے ہوئے 67ویں پوزیشن پر قدم رکھ دیے، انھوں نے پاکستان سے میچ میں 100رنز کے عوض 6 شکار کیے، علاوہ ازیں بیٹنگ میں جنوبی افریقی اسٹار ہاشم آملا ایک درجے ترقی ملنے پر ٹاپ 10 کے آخری شریک بن گئے۔اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، جوئے روٹ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، ابراہم ڈی ویلیئرز چھٹے، چتیشورپجارا ساتویں، ڈین ایلجر آٹھویں اور ایڈین مارکیرم نویں نمبروں پر رہے، بولنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی تغیر رونما نہیں ہوا، کیگاسوربادا حسب سابق پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے، ورنون فیلینڈر تیسرے، رویندرا جڈیجا چوتھے، روی چندرن ایشون پانچویں، مورن مورکل چھٹے، پیٹ کمنز ساتویں، ٹرینٹ بولٹ آٹھویں، رنگانا ہیراتھ نویں اورنیل ویگنردسویں نمبروں پر ہیں، ٹاپ فائیوآل راؤنڈرزمیں شکیب الحسن (بنگلہ دیش)، رویندرا جڈیجا (بھارت)، ورنون فیلینڈر (جنوبی افریقہ)، روی چندرن ایشون (بھارت) اوربین اسٹوکس (انگلینڈ) شامل ہیں۔