• ☚ لالہ موسی پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف برسر پیکار‘منشیات فروش اور جواری گرفتار
  • ☚ گولڈ سٹارکرکٹ کلب نے شہابدیوال ٹیم کو9وکٹوں سے شکست دیدی
  • ☚ گجرات ریلوے اسٹیشن پر ڈیمز فنڈ کی غیرقانونی وصولی کا انکشاف
  • ☚ ڈنگہ کے گاؤں خوجہ میں کریانہ سٹور پر ڈاکہ‘ موہلہ گاؤں سے باجرہ کی فصل چوری کاٹ لی گئی
  • ☚ گاؤں لادیاں میں بااثر افراد نے شاہراہ عام پر دیوار تعمیر کر دی
  • ☚ گاڑی میں لفٹ دیکر خواتین کو لوٹنے والا گینگ متحرک ہو گیا
  • ☚ جلالپور جٹاں میں غندہ گردی کی انتہائی ‘ مسلح افراد کا دوکان پر دھاوا
  • ☚ موسمی تبدیلی بیماریاں جنم دینے لگی‘عطائی ڈاکٹروں کی موجیں لگ گئیں
  • ☚ خواص پور: ملک اصغر کے گھر ڈکیتی کی واردات ناکام
  • ☚ ملکی دولت لوٹنے والوں کا بے رحم احتساب ناگزیر ہے: ضیغم رضا شاہ
  • ☚ سانحہ 12 مئی سے جڑے 65 مقدمات کی الگ الگ جے ئی ٹی بنانے کا فیصلہ
  • ☚ ننھی زینب کے قاتل عمران کو آج پھانسی دی جائے گی
  • ☚ کراچی میں پی ٹی آئی کے دو ارکانِ اسمبلی لڑپڑے
  • ☚ کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک
  • ☚ شہری کے مرنے کے بعد بینک اکاؤنٹ کھل گئے، اربوں روپے کا لین دین
  • ☚ لاہور: نوازشریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے
  • ☚ ضمنی انتخابات: پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بن گئے
  • ☚ کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، اہلکار زخمی، 3 ڈکیت گرفتار
  • ☚ حکومت کی نیا پاکستان ہاوٴسنگ سکیم میں گھر کی کل قیمت اور ماہانہ قسط کتنی ہو گی؟ غریب عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر آ گئی
  • ☚ جسٹس شوکت عزیز صدیقی عہدے سے فارغ
  • ☚ یو اے ای میں برطانوی طالب علم پر حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد
  • ☚ نفرت انگیز جرائم کا خاتمہ کردوں گا، وزیرداخلہ کا دعویٰ
  • ☚ کشمیر سب سے بڑا عالمی تنازعہ، ترجمان پاک فوج
  • ☚ آف شور دولت پر ٹیکس چوری روکنےکے یورپی یونین رولز میں لوپ ہولز کا انکشاف
  • ☚ ٹوری کی ویلفیئر سکیم سے لاکھوں افراد غربت کا شکار ہوجائیں گے،گورڈن براؤن
  • ☚ ٹومی رابنسن کے ساتھ فوجیوں کی تصویر پر آرمی نے تحقیقات شروع کر دی
  • ☚ چیف جسٹس ثاقب نثار مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرینگے
  • ☚ داعش30 ہزار جنونی دہشت گردوں کے سہاریمافیا کی شکل میں واپسی کیلئے تیار
  • ☚ سکاٹ لینڈ یارڈ نے جنید صفدراور زکریا شریف کو کلیئر کردیا
  • ☚ برطانیہ نے داعش سے تعلق رکھنے والے 9 برطانوی شہریوں کو واپس لینے سے انکار کردیا
  • ☚ ماڈل ایان علی کا پاکستان واپس نے کا اعلان
  • ☚ رنویر سنگھ کی تمام تر توجہ کا مرکز کون؟
  • ☚ شرمین عبید چنائے نے’’دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ‘‘ ایوارڈ جیت لیا
  • ☚ ساجد خان کا رویہ قابل نفرت ہے، دیا مرزا
  • ☚ فرحان سعید کی ’کراچی سے لاہور 3‘ کے ساتھ فلموں میں انٹری؟
  • ☚ ابوظہبی ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم،پاکستان کو 281 رنز برتری
  • ☚ کرکٹ بورڈ میں منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرایاجائے گا
  • ☚ مالدیپ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • ☚ وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • ☚ ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، آسٹریلیا کے 2 وکٹوں پر 20 رنز
  • آج کا اخبار

    ٹیسٹ چیمپئن شپ، آئی سی سی نے جدت طرازی کی ٹھان لی

    Published: 19-05-2018

    Cinque Terre

    دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جدت طرازی کی ٹھان لی۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس 28 اور29 مئی کو ممبئی میں شیڈول ہے، جس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پلیئنگ کنڈیشنزپر غوروخوض کیا جائیگا، چیمپئن شپ کا آغاز آئندہ برس ورلڈ کپ کے بعد ہوگا جبکہ اس کا فائنل 10 جون 2021 سے ہوگا، جس کی میزبانی کیلیے انگلینڈ کو تجویز کیاگیا ہے، سکے کو اچھال کر ٹاس کرنے کی روایت جاری رکھنے یا نہ رکھے جانے پر بحث ہوگی، اس پر آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں تفصیلی تبادلہ خیالات ہوگا۔1877 میں میلبورن پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اولین ٹیسٹ سے لیکر اب تک ٹاس کرنے کی یہ روایت چلی آرہی ہے، جس میں میزبان کپتان سکہ اچھالتا ہے اور مہمان قائد ہیڈ اور ٹیل پکارتا ہے، تاہم ٹاس کرنے کی روایت ختم کرکے اب یہ اختیار مہمان ٹیم کو سونپنے کی تجویز سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پہلے بیٹنگ یا پہلے بولنگ کا فیصلہ کرلے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کی شروعات آئندہ برس آسٹریلوی ٹیم کے دورئہ انگلینڈ میں ایشز ٹور سے ہوگی، انگلش کاؤنٹی سیزن میں 2016 سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ کرنے کا اختیار حاصل ہے، کرکٹ کمیٹی کے ایک سے زائد ممبران کی رائے میں ہر میچ میں مہمان ٹیم کو بغیر ٹاس کے فیصلے کا اختیار مل جانا چاہیے۔آئی سی سی کے مکمل 9 ممبران ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بنیں گے، کمیٹی ممبران انٹرنیشنل کوچز کی رائے کو بھی سنیں گے، اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ 28اور29 مئی کو شیڈول میٹنگ سے قبل کرلیاجائیگا۔کمیٹی میں چیف انیل کمبلے کے ہمراہ اینڈریو اسٹروس، مہیلا جے وردنے، راہول ڈریوڈ، ٹم مے، کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ، امپائر رچرڈ کیٹل بروگ، آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے، شان پولاک اور کلیری کونور شامل ہیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے سفارشات حتمی طور پر مرتب کیے جانے کے بعد اسے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی میں مزید غور کیلیے جون میں ڈبل میں شیڈول سالانہ کانفرنس میں پیش کیا جائیگا۔کرکٹ کمیٹی نے اپریل میں جن امور پر غور کیا تھا، اس کے مطابق ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اگرچہ رواں برس بھارت نے دورئہ آسٹریلیامیں ایڈیلیڈ پر نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے، تاہم ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نئی پلیئنگ کنڈیشنز میں یہ ہوم بورڈ کی صوابدید ہوگی کہ وہ نائٹ ٹیسٹ میچ شیڈول کرے، تاہم اس کیلیے مہمان ٹیم کی رضامندی ضروری ہوگی۔اس کے علاوہ دورے کرنے والی ٹیم ایک ڈے نائٹ وارم اپ میچ بھی کھیلنے کا حق رکھتی ہے جو کم از کم دو روزہ ہوگا، میچ ریفریز کی جانب سے پچزکو غیرمعیاری قرار دیے جانے پرمہمان ٹیم کو فاتح قرار دیا جاسکے گا،کمیٹی نے پوائنٹس سسٹم کی تجویز بھی دی ہے، جس سے سیریز کے فاتح کا بھی تعین کرنے میں مدد ملے گی۔کمیٹی نے پلیئرز کے خراب رویے پر پوائنٹس منہا کیے جانے کی تجویزبھی دی ہے، سلو اوور ریٹ پر بھی ٹیم کو پوائنٹس سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے، ٹیسٹ میچز کا دورانیہ پانچ روزہ ہی ہوگا اس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی، لیگ مرحلے میں گیند کا انتخاب بدستورمیزبان ملک کی مرضی سے ہوگا جبکہ فائنل کیلیے وہی گیند استعمال کی جائے گی جو میزبان ملک کی کنڈیشنز کیلیے موزوں ہوں گی۔