• ☚ مسلم حکمران حضرت علی المرتضیٰؓ و دیگر خلفاء راشد ین کے طریقے پر حکومت کریں تو اُمت مسلمہ کی عزت رفتہ بحال ہو سکتی ہے ‘ پیر افضل قادری
  • ☚ میئر گجرات نے کراچی کے بعد گجرات کو گندا ترین شہر بنا دیا ‘ حاجی اورنگ زیب بٹ
  • ☚ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا دوسرا ‘ 180امیدوار میدان میں 2ہیجڑے شامل
  • ☚ شہباز شریف نے 4ارب خرچ کر دیئے ‘ مگر صاف پانی پھر نہ ملا ‘ چوہدری پرویزالٰہی
  • ☚ بھٹو خاندان کو ناچ کر خوش کرنیوالا اب نواز شریف کا مجاور بن بیٹھا ‘ اسکا ہر حربہ ناکامی سے دو چار ہوگا ‘ چوہدری وجاہت حسین
  • ☚ غزوہ بدر حق وباطل کا معرکہ جس میں 313اصحاب نے ہزاروں کے لشکر کو شکست دی ‘ مفتی نعیم اللہ
  • ☚ پی پی 33سے چوہدری ناصر ٹکٹ کے اصل حقدار ہیں ‘ حلقہ عوام انکے شانہ بشانہ ہیں ‘ چوہدری اصغر علی
  • ☚ سحرویلفیئر لوگوں کی خدمت کابے مثال ادارہ ہے :کاشف محی الدین
  • ☚ شہباز ریحانیہ ،نوا زریحانیہ کیطرف سے 1200مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم
  • ☚ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہر محب وطن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ‘ مولانا فیاض حسین
  • ☚ عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام
  • ☚ چین میں خام لوہے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن ہلاک
  • ☚ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
  • ☚ ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں، احسن اقبال
  • ☚ عمران خان کو ریحام کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عائشہ گلالئی
  • ☚ مکہ ، آخری عشرے کے دوران سیکورٹی انتظامات مزید سخت
  • ☚ مکہ، ہوٹلز اور اپارٹمنٹس کے کرایوں میں 80فیصد تک اضافہ
  • ☚ امریکی صدر اور کم جونگ اُن کے درمیان ملاقات کا مقام طے ہوگیا
  • ☚ ارجنٹینا نے اسرائیل سے میچ منسوخ کردیا
  • ☚ ڈچ وزیراعظم نے پونچھا لگا کر سب کو حیران کردیا
  • ☚ لیڈز میں مسجد اور گردوارے کو آگ لگا دی گئی
  • ☚ بلجیئم میں فائرنگ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک
  • ☚ اٹلی کے صدر اور نومنتخب وزیراعظم کے درمیان محاذ آرائی، انتخابات کالعدم ہونے کا خدشہ
  • ☚ پیرس؛ بچے کو بچانے والے مسلمان تارک وطن کو فرانسیسی شہریت دیدی گئی
  • ☚ برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کو روسی مسخروں نے بیوقوف بنا دیا
  • ☚ سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا
  • ☚ سعید شاہ گجراتی کی نیویارک میں سلیم سرور جوڑا سے خصوصی ملاقات
  • ☚ فلم سنجو میں سنجے دت کو اپنا کردار خود ادا کرنا چاہیے تھا، سلمان خان
  • ☚ سلمان خان اپنے بھائی اربازخان سے متعلق سوال سے بچنے لگے
  • ☚ سوناکشی کے ہاتھوں کرینہ فلم سے آؤٹ
  • ☚ سنجے دت کی بھی فلم ہاؤس فل فور میں انٹری
  • ☚ خدیجہ کیس کا ملزم بری ہونے پر پاکستانی فنکاروں کی شدید مذمت
  • ☚ فلسطینیوں کے احتجاج پر ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ منسوخ
  • ☚ ہاکی چیمپئنزٹرافی ؛ پلیئرزکیلیے مزید غیرملکی کوچزکی کمک تیار
  • ☚ آئی سی سی بولنگ ایکشن قوانین پر تنقید، پی سی بی نے محمد حفیظ کو معافی دیدی
  • ☚ پی آئی اے حاضری نہ لگانے والے کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دے گی
  • ☚ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ پاکستان نے سری لنکا کو23 رنز سے ہرا دیا
  • آج کا اخبار

    ہاکی چیمپئنزٹرافی ؛ پلیئرزکیلیے مزید غیرملکی کوچزکی کمک تیار

    Published: 07-06-2018

    Cinque Terre

    لاہور: رواں ماہ شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلیے مزید غیرملکی کوچز کی کمک تیار ہے، ہالینڈ سے ہی تعلق رکھنے والے سابق پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ برین لومینز جمعرات کوگرین شرٹس کا کیمپ باقاعدہ طور پرجوائن کر لیں گے، کیمپ کے دوران ہی قومی ٹیم کو ہالینڈ ہی کے گول کیپر کوچ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کا چیلنج درپیش ہے، میگا ایونٹ 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا گیا جس میں پلیئرز کی فٹنس کو بہتر بنانے پر کام کیا گیا، دوسرے مرحلے میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھلاڑیوں کی گیم میں مہارت پیدا کرنے کی خصوصی مشقیں کرائی گئیں۔ تیسرے مرحلے میں قومی ٹیم کا کیمپ ہالینڈ کے شہر بریڈا میں جاری ہے جس میں غیر ملکی کوچ رولینٹ اولٹمنز ملکی کوچز کے ساتھ مل کر پلیئرز کو خصوصی مشقیں کرانے میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز بھی ابتدا میں پلیئرز کو جم ٹریننگ اورپھر مخصوص مشقیں کرائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ہالینڈ سے ہی تعلق رکھنے والے سابق پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ برین لومینز جمعرات کو گرین شرٹس کا کیمپ باقاعدہ طور پر جوائن کر لیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تھنک ٹینک سمجھتا ہے کہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں کامیابی کے حصول کے لیے دوسرے شعبوں کے ساتھ پنالٹی کارنر کا شعبہ خاصی اہمیت کا حامل ہوتاہے، اس لیے یورپ جانے والی جس 22 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اس میں پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ توثیق، علیم بلال، ابوبکر اور عرفان بھی شامل ہیں، کیمپ کے دوران لومیز ان پنالٹی کارنر اسپشلسٹ کو پنالٹی کارنر لگانے کے حوالے سے ٹریننگ کے ساتھ خصوصی ٹپس بھی دیں گے۔مزید معلوم ہوا ہے کہ اسی کیمپ کے دوران ہالینڈ ہی سے تعلق رکھنے والے گول کیپر ٹرینر، ملائیشیا کے فزیو تھراپسٹ اور آسٹریلوی فزیکل ٹرینر کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اس کیمپ کے دوران ہی پاکستانی ٹیم 2 یورپی ٹیموں آسٹریا اور ہالینڈ کے خلاف 4 پریکٹس میچوں میں حصہ لے گی۔ آسٹریا کیخلاف 3 اور ہالینڈ کے خلاف ایک میچ رکھا گیا ہے۔ ہالینڈ کے خلاف واحد میچ 9 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ آسٹریا کے خلاف پہلا میچ 11جون کو رکھا گیا ہے، 13 جون کو دونوں ٹیمیں ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گی جبکہ تیسرا میچ 14 جون کو رکھا گیا ہے۔