• ☚ NA70قمر زمان کائرہ کی حمایتوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا‘جگہ جگہ گاؤں اعلان حمایت کے بڑے اکٹھ
  • ☚ چوہدری مختار ڈھل کی چوہدری محمد الیاس ‘لیاقت بھدر کی حمایتی کمپین زور و شور سے جاری
  • ☚ لطیف قریشی کی جانب سے وارڈ11میں ن لیگ دفتر قائم ‘ چوہدری جعفر اقبال‘چوہدری شبیر احمد نے افتتاح کیا
  • ☚ چوہدری مبشرکی کامیابی کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دینگے:واصف رشید
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کا نئی سبزی منڈی کا دورہ‘ تاجروں سے ملاقاتیں
  • ☚ اورنگزیب بٹ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں کامیاب کرائینگے: صغیر وڑائچ
  • ☚ پائیدار ترقی کیلئے قدرتی وسائل کی اہمیت پر گجرات یونیورسٹی میں مذاکرہ
  • ☚ ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات کو الرٹ جاری
  • ☚ حسین الٰہی کے حق میں ریلی :کونسلرز سمیت 120کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
  • ☚ توصیف عبد اللہ ‘ مرزا شاہکار سمیت اہم شخصیات کا سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان
  • ☚ مونس الٰہی کا مختلف دیہاتوں کا دورہ‘ وفود کی پرویز الٰہی سے ملاقاتیں
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کے ہاتھوں تھانہ اے ڈویژن کے بالمقابل دفتر کا افتتاح
  • ☚ جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کے عادی نہیں چوہدری ظہور الٰہی خاندان نسل در نسل عوامی خدمت کر رہا ہے‘مونس الٰہی
  • ☚ احتساب عدالت کے فیصلے سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے: نعمان احمد
  • ☚ نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
  • ☚ عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام
  • ☚ چین میں خام لوہے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن ہلاک
  • ☚ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
  • ☚ ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ تحریک انصاف کا منشور لفاظی کے سوا کچھ نہیں، الطاف شاہد
  • ☚ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فہد ملک کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بحال کر دی
  • ☚ نیٹو اتحادیوں کا دفاعی اخراجات میں 41 بلین ڈالر اضافے کا فیصلہ
  • ☚ نواز شریف اور مریم نے پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالئے، استقبال کی تیاریاں تیز
  • ☚ لندن، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پھر احتجاج، ہاتھاپائی، 3 افراد گرفتار
  • ☚ بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد تھریسامے نے جیرمی ہنٹ کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ نوازشریف کی وطن واپسی سے جمہوریت مستحکم ہوگی، عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، کمیونٹی رہنماؤں کی مختلف آراء
  • ☚ ٹرمپ، پیوٹن مجوزہ ملاقات پر نیٹواتحاد اندیشوں کا شکار
  • ☚ فنکار ملک میں جمہوریت کے فروغ کے خواہشمند ہیں
  • ☚ سنجو اور طیفا ان ٹربل کا بے چینی سے انتظار!!
  • ☚ ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’پراس تھانم‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
  • ☚ راجیو گاندھی کیلیے نامناسب زبان استعمال کرنا نوازالدین کو مہنگا پڑگیا
  • ☚ پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے،علی ظفر
  • ☚ قومی ہاکی کیمپ کیلئے مدعو کھلاڑیوں سے سندھ مکمل نظرانداز
  • ☚ سرد موسم میں علی الصبح میچز سرفراز کیلئے پریشانی کا سبب
  • ☚ ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز،سال میں پہلی فتح کے متلاشی پاکستان اور زمبابوے مدمقابل
  • ☚ ہرارے،پاکستانی کرکٹرزنے ون ڈے سیریز کی تیاری شروع کردی
  • ☚ حشیش کا استعمال ثابت،احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری،جواب طلب
  • آج کا اخبار

    لندن، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پھر احتجاج، ہاتھاپائی، 3 افراد گرفتار

    Published: 12-07-2018

    Cinque Terre

    لندن، لاہور (لاہور، صباح نیوز) ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر شریف خاندان کے خلاف پھر احتجاج کیا گیا، نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی، پولیس نے ن لیگ کے ایک اور پی ٹیآئی کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ایک بار پھر احتجاج کیا گیا، جس کے دوران تحریک انصاف اور نون لیگ کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، دونوں جانب سے نعرے بھی لگائے گئے۔ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے جبکہ ن لیگ کے حامیوں نے تحریک انصاف کے خلاف اور نواز شریف کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اس دوران تلخ کلامی بڑھ گئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی، پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے ایک اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ادھر لاہور سے نمائندہ جنگ کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر حملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے کیمرہ فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔ شریف خاندان کے 3 افراد کے بیانات بھی قلمبند کر لئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر چند افراد نے حملہ کر دیا تھا۔ مشتعل افراد نے دروازے پر ٹھڈے بھی مارے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس موقع پر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسن نواز بھی موجود تھے۔ مظاہرین کیآمد کے فوراً بعد ن لیگی کارکنان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ شرپسند عناصر نعرے بازی کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کے بعد شریف خاندان کے 3 افراد کے بیانات قلمبند کر لئے۔ سکاٹ لینڈ پولیس نے شریف فیملی سے کیمرہ فوٹیج اور واقعات کی تفصیلات بھی لے لی ہیں۔ ادھر سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ہنگامہآرائی کی شکایت ملی ہے تاہم پولیس کو کسی فرد کے خلاف درخواست نہیں دی گئی اور متاثرہ فریق کی جانب سے کسی کی نشاندہی نہ کرنے پر کوئی گرفتاری بھی نہیں کی گئی۔