• ☚ رکشہ ڈرائیور کی چھٹی جماعت کی طالبہ کو اغوا کرنیکی کوشش ناکام
  • ☚ کنجاہ و لالہ موسی میں چور گینگ متحرک 3 یتیم بہنوں کا جہیز لوٹ لیا گیا
  • ☚ ملہو کھوکھر میں قتل ہونیوالے محمد شریف کا قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار
  • ☚ سرائے عالمگیر کے گاؤں سے 15سالہ لڑکی اغوا‘ملزمان غائب
  • ☚ ٹریفک حادثات میں آڑھتی کا جوانسالہ بیٹا جاں بحق4افراد زخمی
  • ☚ چوہدری محمد الیاس کی وفات پر چوہدری سلیم اختر کا اظہار تعزیت
  • ☚ گجرات:عمرہ کیلئے جانیوالے زائرین کی واپسی کا سلسلہ جاری
  • ☚ شادی میں جانے کیلئے لی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی ہتھیا لی گئی
  • ☚ میونسپل کا رپوریشن اندرون شہر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع نہ کر سکی
  • ☚ شادی میں جانے کیلئے لی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی ہتھیا لی گئی
  • ☚ ننھی زینب کے قاتل عمران کو آج پھانسی دی جائے گی
  • ☚ کراچی میں پی ٹی آئی کے دو ارکانِ اسمبلی لڑپڑے
  • ☚ کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک
  • ☚ شہری کے مرنے کے بعد بینک اکاؤنٹ کھل گئے، اربوں روپے کا لین دین
  • ☚ لاہور: نوازشریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے
  • ☚ ضمنی انتخابات: پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بن گئے
  • ☚ کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، اہلکار زخمی، 3 ڈکیت گرفتار
  • ☚ حکومت کی نیا پاکستان ہاوٴسنگ سکیم میں گھر کی کل قیمت اور ماہانہ قسط کتنی ہو گی؟ غریب عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر آ گئی
  • ☚ جسٹس شوکت عزیز صدیقی عہدے سے فارغ
  • ☚ سستا گھر اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ۔۔۔ نوکریاں ہی نوکریاں! وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • ☚ آف شور دولت پر ٹیکس چوری روکنےکے یورپی یونین رولز میں لوپ ہولز کا انکشاف
  • ☚ ٹوری کی ویلفیئر سکیم سے لاکھوں افراد غربت کا شکار ہوجائیں گے،گورڈن براؤن
  • ☚ ٹومی رابنسن کے ساتھ فوجیوں کی تصویر پر آرمی نے تحقیقات شروع کر دی
  • ☚ چیف جسٹس ثاقب نثار مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرینگے
  • ☚ داعش30 ہزار جنونی دہشت گردوں کے سہاریمافیا کی شکل میں واپسی کیلئے تیار
  • ☚ سکاٹ لینڈ یارڈ نے جنید صفدراور زکریا شریف کو کلیئر کردیا
  • ☚ برطانیہ نے داعش سے تعلق رکھنے والے 9 برطانوی شہریوں کو واپس لینے سے انکار کردیا
  • ☚ پارلیمنٹری گروپ کے دورہ کشمیر سے مسئلہ اٹھانے میں مدد ملے گی، بیرسٹر عمران حسین ایم پی
  • ☚ مے کی لیبر ووٹرز سے اپیل کے ساتھ سینٹر گراؤنڈ حاصل کرنے کی کوشش
  • ☚ پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں کوئی جائیداد نہیں، اسحاق ڈار
  • ☚ ساجد خان کا رویہ قابل نفرت ہے، دیا مرزا
  • ☚ فرحان سعید کی ’کراچی سے لاہور 3‘ کے ساتھ فلموں میں انٹری؟
  • ☚ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو اس کی قیمت بھی چکانی پڑے گی، سیف علی خان
  • ☚ گہری رنگت کی وجہ سے بچپن میں بہت تنگ کیا جاتا تھا، پریانکا چوپڑا
  • ☚ اداکارہ میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کا الزام
  • ☚ وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • ☚ ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، آسٹریلیا کے 2 وکٹوں پر 20 رنز
  • ☚ سرفراز مچل اسٹارک کی گیند لگنے سے زخمی، میچ سے باہر ہونے کا خدشہ
  • ☚ ’ڈرا‘ نے گرین کیپس کو ڈرا دیا، سیریز داؤ پر لگ گئی
  • ☚ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کیلئے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام سر فہرست
  • آج کا اخبار

    سنجو اور طیفا ان ٹربل کا بے چینی سے انتظار!!

    Published: 13-07-2018

    Cinque Terre

    بالی وڈ میں سنجو اور پاکستان میں طیفا ریلیز ہونے سے پہلے انتظارکی شدت بڑھارہا ہے۔سنجو تو اسی ہفتے ریلیز ہوجائے گی، لیکن طیفا ان ٹربل کی ریلیز 20جولائی ہے۔علی پہلے اس فلم کا ٹیزر ہٹ ہوا، پھر ٹریلر نے دُھوم مچائی، پھر باری آئی فلم کے آئٹم سونگ کے ویڈیو لانچ کی، جس کے بعد طوفان آگیا۔ طیفا کے آئٹم نمبر نے ریکارڈ بنایا ،علی ظفر اور مایا علی کے میں آئٹم نمبر نہیں کروں گیکو پہلے2دن میں صرف یو ٹیوب پر 20لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔ اس آئٹم نمبر کو بائیس جون کو رات 9بجے کے قریب لانچ کیا گیا تھا۔اب تک اس آئٹم نمبر کو دُنیا بھر میں صرف یو ٹیوب پر چالیس لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے ۔ اس آئٹم نمبر کی ویڈیو میں موسیقی، واز،انداز اور لباس سب زبردست ہے ۔گانا پہلی ہی بار میں سننے والے اور دیکھنے والے کے دل میں گھر کرلیتا ہے۔ طیفا کے آئٹم نمبر کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ پُورے خاندان کے لیے ہے ۔فلموں میں آئٹم سانگ کے دیوانے اور مخالفین دونوں اس آئٹم نمبر کو پسند کر رہے ہیں۔اس گانے نے پاکستان ہی نہیں بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں دُھوم مچادی ہے ۔اس سے پہلے کوئی پاکستانی فلمی گانا اتنی تیزی سے مقبول نہیں ہوا۔ گانے کی موسیقی نقاش حیدر نے ترتیب دی ہے ۔گانے کے بول خودراک اسٹار علی ظفر کے ہیں، جنھوں نے نہ صرف یہ گانا گایا ہے بلکہ طیفا کا ٹائٹل رول بھی نبھایا ہے ۔ فلم کی ڈائریکشن احسن رحیم نے دی ہے فلم میں علی ظفر،مایا علی کے علاوہ جاوید شیخ ،فیصل قریشی،محمود اسلم اور نیر اعجاز سمیت دیگر بڑے ستاروں نے اپنی اپنی انٹری زور دار طریقے سے دی ہے ۔انٹری تو ریس تھری کی بھی ہوگئی، یہاں ایک ہفتے کی پابندی کے بعد اور اب تک سلمان خان کی فلم تین دن میں 6کروڑ قریب بزنس کرچکی ہے ۔عید کے موقع پر پاکستان میں بالی وڈ کی فلموں کی ریلیز پر ایک ہفتے کے لیے پابندی لگائی گئی تھی۔اس پابندی کا یہ فائدہ ہوا کہ چار پاکستانی فلموں نے مجموعی طور پر عید اور اس کے بعد آج تک 20کروڑ کے قریب بزنس کیا ۔ہالی وڈ کی جراسک ورلڈ نے بھی اتنے ہی دنوں میں پاکستان بھر سے 11کروڑ کی کمائی کی ہے۔چار پاکستانی ایک ہالی وڈ اور ایک بالی وڈ فلم یعنی چھ فلموں نے ملک بھر کے سینما گھروں سے صرف10دنوں میں 36کروڑ کے آس پاس بزنس کیا ہے ۔ان فلموں کے علاوہ انھی دنوں میں پاکستان میں اوشین ایٹ اور انکریڈیبلز 2بھی ریلیز ہوئی تھی، اس کا بزنس الگ ہے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سینما گھروں میں رات اور صبح اضافی شوز لگائے گئے تھے۔ یہ اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ اگر کوئی پاکستانی فلم بہت اچھی ہو ،فلم سولو ریلیز ہو،اچھی پروموشن ،اچھی اسٹار کاسٹ کے ساتھ ڈسٹری بیوشن صحیح ہو تو وہ فلم کسی بھی دن ریلیز ہو کراپنے پہلے ہی ہفتے میں 25سے 30کروڑ کا بزنس کرسکتی ہے، طیفا جس طرح ریکارڈ پر ریکارڈ توڑرہا ہے، نئے ریکارڈ بنارہا ہے ۔اس فلم سے توقعات ہے کہ یہ فلم اوپننگ پر اگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔ طیفا اِن ٹربل صرف پاکستان سے 50کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم تاریخ کی پہلی فلم بھی بن سکتی ہے ۔اس فلم کا مقابلہ ریلیز کے پانچ دنوں بعد ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے ہوگا ۔ اگر اس فلم نے یہ چیلنج بھی جیت لیا تو بڑی عید پر ریلیز ہونے والی جوانی پھر نہیں آنی2،لوڈ ویڈنگ اور پرواز ہے جنون کا بزنس اور متاثر ہوگا۔میٹھی عید پر چار پاکستانی فلموں کی ریلیز کی وجہ سے انہی چار فلموں کا بزنس کافی متاثر ہوا ۔اگر بالی وڈ کی فلم پر عید کی ایک ہفتے کی پابندی نہیں لگتی، تو ان ساری فلموں کا بزنس اور آدھا ہوجاتا۔ ان فلموں میں سب سے اچھا بزنس سات دن محبت ان نے کیا ،اس فلم نے 10دنوں میں 10کروڑ سے زیادہ بزنس کرلیا ہے۔وجود کا بزنس 4کروڑ سے زیادہ رہا,آزادی والوں کے مطابق ان کی فلم کا بزنس 6کروڑ کے آس پاس رہا۔نہ بینڈ نہ باراتی کی کمائی عید پر اچانک انٹری دینے کے باوجود اب تک صرف کروڑ سے ہی زیادہ ہوئی۔ یہاں کی بزنس کی گتھی تو تھوڑی سلجھ گئی، لیکن اُدھر ریس تھری کا بزنس معمہ بنا ہوا ہے ۔فلم ہٹ ہے یا فلاپ سب مختلف دعویٰ کر رہے ہیں۔ فلم ریس تھری اپنے دیس میں اب تک 150کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے ۔فلم کے سیٹلائٹ رائٹس بھی 120کروڑ کے فروخت ہوئے ۔ میوزک رائٹس،اوور سیز اور ڈیجیٹل رائٹس اس کے علاوہ ہیں ۔200کروڑ کی لاگت سے بننے والی ریس تھری(سلمان خان کی بطور ہیرو فیس شامل ہونے کے بعد)اب تک فلم بنانے والوں کو 100کروڑ سے زیادہ کا پراٖفٹ دے چکی ہے، لیکن فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو 15 سے 20کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔سلمان خان کی ریس تھری سے کم سے کم 250کروڑ کے بزنس کی توقعات تھی جو پوری نہیں ہوئی۔ بزنس تو دنیا بھر میں جراسک ورلڈ فالن کنگ ڈم کر رہی ہے ۔ یہ فلم اب تک 80 ارب پاکستانی روپوں کا بزنس کرچکی ہے ۔ دوسری طرف سپر ہیروز کی ایونجرز 2 بلین ڈالرز کے کلب کی ممبر بن چکی ہیں۔ ہالی وڈ کی تاریخ میں اب تک صرف چار فلمیں ہیں جو یہ سنگ میل عبور کرچکی ہیں۔ان چار فلموں میں نمبر ون اواتاردوسرے نمبر پر ٹائٹینک اور تیسرا نمبر اسٹار وارز فورس اویکن کا ہے۔ نمبرز گیم کی ہی بات ہو تو سنجو کی ریلیز سے صرف ایک ہفتے پہلے فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کا ایک انٹرویو سامنے آیا، جس میں انھوں نے انکشاف کیا کہ جب راج کمار ہیرانی نے سنجو کی کہانی سنائی تو ان کے خیال میں جو سب سے پہلے ہیرو سنجو کے روپ میں سامنے آیا، وہ رنبیر نہیں رنویر تھے ۔ اب اس میں کتنا سچ ہے کتنا جھوٹ یہ تو ودھو ونود چوپڑا خودہی بتاسکتے ہیں،لیکن یہ بات سب جانتے ہیں کہ فلم سنجو کو بنانے والے راج کمار ہیرانی کے ذہن میں ایک ہی ہیرو تھا جو سنجو کا کردار نبھاسکتا تھا اور اسکا نام رنبیر کپور ہی ہے ۔ پہلے تصویریں پھر پوسٹر،پھر ٹیزر،پھر ٹریلر اور س کے بعد گانوں میں ہر منظر میں رنبیر سنجے دت بن کر سامنے آئے ہیں۔اب فلم کی ریلیز میں کچھ ہی دن باقی ہیں دو چار روز میں رنبیر اور راج کمار ہیرانی کی محنت سب کے سامنے آجائے گی ۔