• ☚ گیس بحران بڑھتے ہی ایل پی جی گیس ری فلنگ کا دھندہ چمک اٹھا
  • ☚ گجرات: ڈی ایس پیز کے دفاتر میں ویڈیو لنک کانفرنس روم قائم
  • ☚ گجرات:ایف آئی اے کو 10سال سے مطلوب 2 انسانی اسمگلرگرفتار
  • ☚ راجہ ارشد محمود جماعت اسلامی کی فری لیگل کمیٹی کے صدر مقرر
  • ☚ گجرا ت پریس کلب اور بار کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ
  • ☚ ایلیٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا اجلاس‘ مختلف امور پر گفتگو
  • ☚ چوہدر ی بنگش خاں کی دعوت ولیمہ ‘ اہم شخصیات کے اکٹھ میں تبدیل
  • ☚ حاجی یوسف گل کا دورہ گجرات بار‘ نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات
  • ☚ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طالبات کیلئے ایلیٹ ٹیسٹ
  • ☚ اقساط پرموٹر سائیکلیں فروخت کرنیوالوں نے وصولی کیلئے غنڈے پال لیے
  • ☚ عمران پانچ سال پورے نہیں کریں گے، اتنا دیوار سے نہ لگائو کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، آصف زرداری
  • ☚ گوشوارے جمع نہ کرنے پر،فواد چوہدری اور4وزراء سمیت332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
  • ☚ آپ لوگ کام نہیں کرسکتے، ملک سے محبت بھی کم ہوگئی، چیف جسٹس اسد عمر پر برہم
  • ☚ قرضے آرمی چیف کی وجہ سے ملے، عمران کا کمال نہیں، فوجی عدالتوں سے دہشت گردی ختم ہوئی، شہبازشریف
  • ☚ شریف فیملی سے ایک اور خاتون کی سیاسی انٹری
  • ☚ ’دوائی نہ دینے والی حکومت نوکریاں کیا دے گی‘
  • ☚ بزم غنیمت وشریف کنجاہی کی نئی تنظیم سازی کردی گی صدرسخی کنجاہی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدعبدالمالک ہونگے
  • ☚ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے،اسلام آباد پر چڑھائی کی توحکومتی تابوت میں آخری کیل ہوگی،بلاول بھٹو
  • ☚ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی موقف تسلیم کرلیا
  • ☚ علیمہ خان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی جائیداد نکل آئی
  • ☚ یورپ وا مریکہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری
  • ☚ یوٹیوب نے متنازع ٹامی رابنسن کے اکائونٹ پر اشتہارات معطل کردیئے
  • ☚ برطانوی ڈرائیوروں کو نوڈیل بریگزٹ وارننگ دیدی گئی
  • ☚ 2افرادلوٹ مار کے دوران چاقو گھونپے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج
  • ☚ یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست،یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ تھریسامے اپنی حکومت بچانے میں کامیاب، تحریک عدم اعتماد 19ووٹوں سے ناکام
  • ☚ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے 16 ہزار600 پرتشدد جرائم ریکارڈ ہی نہیں کئے
  • ☚ مانچسٹر،ابوظہی جانے والی پرواز کے کیبن میں سموک پر ایمرجنسی لینڈنگ
  • ☚ بریگزٹ پر حکومت کی ڈیل نامنظور، 3 دن میں پلان B پیش کرنا ہوگا
  • ☚ پاکستانی اداکارہ ایمان علی بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف
  • ☚ ملک کے ناموراداکارگلاب چانڈیو انتقال کرگئے
  • ☚ کراچی میں میوزیکل کنسرٹس کا دور واپس آگیا
  • ☚ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا
  • ☚ فلم سے کیوں نکالا؟ تاپسی پنو پھٹ پڑیں
  • ☚ ایشین جونیئر اسکواش، پاکستان کی کامیابی
  • ☚ خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
  • ☚ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین تھا، ڈومینی
  • ☚ میراتھن ریس کے روٹ کی منظوری
  • ☚ نئے ہاکی عالمی چیمپئن بیلجیم پر میچز فکس کرنے کا شبہ
  • آج کا اخبار

    چیف جسٹس ثاقب نثار مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرینگے

    Published: 12-10-2018

    Cinque Terre

    لندن: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار عمران خان کے دوست انیل مسرت کی جانب سے اگلے ماہ مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ آرگنائزرز نے اس ایونٹ کے دعوت نامے اور پوسٹرز شائع کئے ہیں، جن میں چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کے ڈیم منصوبے میں عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ برطانوی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ23 نومبر کو مانچسٹر میں ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کریں۔ ایونٹ میں انر سرکل کے لئے10افراد کی ٹیبل کا ٹکٹ1500پونڈ اور آؤٹر سرکل کی ٹیبل کا ٹکٹ1000 پونڈ ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ ہال میں100 ٹیبلز پر1000 افراد کی گنجائش ہے۔ اسلام آباد میں رواں ہفتے چیف جسٹس سے انیل مسرت کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی ہے۔ انیل مسرت نے جیو اور دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ چیف جسٹس نے مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی، جو انتہائی خوشی کی بات ہے۔ چیف جسٹس سے ملاقات باعث اعزاز ہے۔ نارتھ ویسٹ کمیونٹی انتہائی خوش ہے اور چیف جسٹس کا خیر مقدم کرنے کی منتظر ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اپنے بیٹے کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ برطانیہ اور چند یورپی ملکوں کا دورہ کریں گے اور پاکستانیوں سے ملک میں پانی کی قلت کے تناظر میں ڈیم کی تعمیر کی اہمیت کے بارے میں خیالات کا اظہار کریں گے اور فنڈ ریزنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز (ڈبلیو سی او پی) نے کہا کہ سی جے پی کے ساتھ دو دیگر حکام بھی ہوں گے اور ملک میں مزید ڈیمز کی ضرورت کے بارے میں صرف لندن اور یورپ کی کمیونٹی سے بات کریں گے۔ ڈبلیو سی او پی کے ترجمان نے کہا کہ ابتدا میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ لندن اور دو یورپی دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے لیکن لندن میں سیکورٹی وجوہ کی بنا پر پلان تبدیل ہو گیا اور حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی لندن کے صدر وحید الرحمٰن نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے آفس سے رابطہ کیا تھا کہ ہم اسی دورے میں لندن میں ان کے اعزاز میں ایونٹ منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ ڈبلیو سی او پی کے ترجمان نے پہلے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے پانی کی قلت کے اہم ایشو اور نئے ڈیمز کی تعمیر پر خطاب کیلئے دعوت نامہ قبول کر لیا ہے اور ڈیمز کیلئے تارکین وطن پاکستانیوں سے فنڈز اکٹھے کئے جا سکتے ہیں۔