• ☚ گیس بحران بڑھتے ہی ایل پی جی گیس ری فلنگ کا دھندہ چمک اٹھا
  • ☚ گجرات: ڈی ایس پیز کے دفاتر میں ویڈیو لنک کانفرنس روم قائم
  • ☚ گجرات:ایف آئی اے کو 10سال سے مطلوب 2 انسانی اسمگلرگرفتار
  • ☚ راجہ ارشد محمود جماعت اسلامی کی فری لیگل کمیٹی کے صدر مقرر
  • ☚ گجرا ت پریس کلب اور بار کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ
  • ☚ ایلیٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا اجلاس‘ مختلف امور پر گفتگو
  • ☚ چوہدر ی بنگش خاں کی دعوت ولیمہ ‘ اہم شخصیات کے اکٹھ میں تبدیل
  • ☚ حاجی یوسف گل کا دورہ گجرات بار‘ نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات
  • ☚ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طالبات کیلئے ایلیٹ ٹیسٹ
  • ☚ اقساط پرموٹر سائیکلیں فروخت کرنیوالوں نے وصولی کیلئے غنڈے پال لیے
  • ☚ عمران پانچ سال پورے نہیں کریں گے، اتنا دیوار سے نہ لگائو کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، آصف زرداری
  • ☚ گوشوارے جمع نہ کرنے پر،فواد چوہدری اور4وزراء سمیت332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
  • ☚ آپ لوگ کام نہیں کرسکتے، ملک سے محبت بھی کم ہوگئی، چیف جسٹس اسد عمر پر برہم
  • ☚ قرضے آرمی چیف کی وجہ سے ملے، عمران کا کمال نہیں، فوجی عدالتوں سے دہشت گردی ختم ہوئی، شہبازشریف
  • ☚ شریف فیملی سے ایک اور خاتون کی سیاسی انٹری
  • ☚ ’دوائی نہ دینے والی حکومت نوکریاں کیا دے گی‘
  • ☚ بزم غنیمت وشریف کنجاہی کی نئی تنظیم سازی کردی گی صدرسخی کنجاہی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدعبدالمالک ہونگے
  • ☚ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے،اسلام آباد پر چڑھائی کی توحکومتی تابوت میں آخری کیل ہوگی،بلاول بھٹو
  • ☚ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی موقف تسلیم کرلیا
  • ☚ علیمہ خان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی جائیداد نکل آئی
  • ☚ یورپ وا مریکہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری
  • ☚ یوٹیوب نے متنازع ٹامی رابنسن کے اکائونٹ پر اشتہارات معطل کردیئے
  • ☚ برطانوی ڈرائیوروں کو نوڈیل بریگزٹ وارننگ دیدی گئی
  • ☚ 2افرادلوٹ مار کے دوران چاقو گھونپے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج
  • ☚ یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست،یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ تھریسامے اپنی حکومت بچانے میں کامیاب، تحریک عدم اعتماد 19ووٹوں سے ناکام
  • ☚ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے 16 ہزار600 پرتشدد جرائم ریکارڈ ہی نہیں کئے
  • ☚ مانچسٹر،ابوظہی جانے والی پرواز کے کیبن میں سموک پر ایمرجنسی لینڈنگ
  • ☚ بریگزٹ پر حکومت کی ڈیل نامنظور، 3 دن میں پلان B پیش کرنا ہوگا
  • ☚ پاکستانی اداکارہ ایمان علی بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف
  • ☚ ملک کے ناموراداکارگلاب چانڈیو انتقال کرگئے
  • ☚ کراچی میں میوزیکل کنسرٹس کا دور واپس آگیا
  • ☚ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا
  • ☚ فلم سے کیوں نکالا؟ تاپسی پنو پھٹ پڑیں
  • ☚ ایشین جونیئر اسکواش، پاکستان کی کامیابی
  • ☚ خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
  • ☚ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین تھا، ڈومینی
  • ☚ میراتھن ریس کے روٹ کی منظوری
  • ☚ نئے ہاکی عالمی چیمپئن بیلجیم پر میچز فکس کرنے کا شبہ
  • آج کا اخبار

    ادائیگیوں کا بحران ختم، 12 ارب ڈالر کا خلا تھا، 6 ارب سعودیہ باقی رقم چین سے ملی، وزیرخزانہ

    Published: 08-11-2018

    Cinque Terre

    اسلام آباد: وزیرخزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ادائیگیوں کے توازن کا اب کوئی بحران نہیں، وہ ختم ہو چکا‘12ارب ڈالر کا خلاءتھا‘سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر فراہم کیے اور باقی کچھ رقم چین سے ملی ہے‘ہم نے نہ صرف پرانے معاہدوں پر نظرثانی کی ہے بلکہ نئے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں‘سی پیک سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کابھی موقع ملا ہے‘ ہماری توجہ طویل المیعاد استحکام پر مرکوز ہے‘مستقل توازن کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہناہے کہ ہر دورے پر صرف یہ سوال نہیں ہونا چاہیے کہ ملا کیا ہے؟ دوروں میں کچھ اور بھی حاصل کیا جاتا ہے‘ دورے سے پاک چین اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم اور اقتصادی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کا موقع ملا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین 15 معاہدے ہوئے‘دونوں ملکوں کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے‘چین کے تعاون سے پاکستانی برآمدات کو

    دوگناکیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے ہمراہ دورہ چین سے واپسی کے بعد منگل کو یہاں دفتر خارجہ میںمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وزیراعظم کادورہ چین انتہائی مفید رہا‘ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران غربت میں کمی، کرپشن کی روک تھام، پیداواری، زرعی اور برآمدی قوت میں اضافہ، پاکستان میں صنعتوں اور سرمایہ کاری کا فروغ، جوائنٹ وینچرز اور روزگار کے مواقع میں اضافہ سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات، افغانستان میں امن و استحکام، انسداد دہشت گردی، سیکورٹی، دفاع اور کثیر الجہتی فورمز پرتعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دسمبر میں کابل میں پاکستان،چین اور افغان وزراءخارجہ کا اجلاس ہو گا جس میں افغانستان میں امن اور مصالحت اور علاقائی تعاون کے حوالے سے امور زیر بحث لائے جائیں گے ۔ امریکہ کی نائب معاون سیکرٹری خارجہ ایلس ویلز کیساتھ بات چیت میں امریکہ کیساتھ تجارت میں اجافے کا جائزہ لیا گیا‘ایلس ویلز کیساتھ توانائی سیکٹر میں تعاون کے حوالے سے بھی بات ہوئی جبکہ امریکہ نے افغانستان کیساتھ واٹر ایشوز پر مثبت کردار اداکرنے کی پیشکش کی ہے‘انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ ایف ٹی اے کے دوسرے مرحلے سے متعلق بات چیت کو اگلے سال اپریل تک حتمی شکل دےدی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد 9نومبر کو چین کا دورہ کریگا‘وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے فوری امدادی پیکیج اور اب چین کی جانب سےامداد سے ادائیگیوں کی توازن کا اب کوئی بحران نہیںتاہم وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ مسقل حل نہیں ملکی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے ہم پیداواری قوت اور برآمدات میں اضافے کیلئے کوششیں کر ہے ہیں۔