Published: 08-04-2018
کینیڈا:کینیڈا میں جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سن کھلاڑیوں کو لے جانے والی مسافر بس مغربی کینیڈا کے صوبہ ساسٹچوئین میں ایک ٹریکٹر بردار ٹرک سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں بس پر سوار 14 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی زخمی بھی ہیں۔حادثے کا شکار بس پر جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے 16 سے 21 سال کے عمر کے کھلاڑی سوار تھے، جو مقامی ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ کھیلنے جارہے تھے۔