Published: 17-04-2018
کنجاہ (سٹاف رپوٹر )میونسپل کمٹی کنجاہ کے عملہ صفائی کی پھرتیاں شہری کے ملکیتی پلاٹ پر کوڑے کے ڈیر لگا دیے جس سے بدبو اور تعفن پھیل گیا مختلف بیماریاں پھیلنے کا خد شہ متعدد درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی اعلی حکام نوٹس لے تفصیلات کے مطابق کنجاہ کے رہائشی وحید احمد ،حاجی محمد بوٹا اور شیخ حبیب احمد نے اپنے بیان میں کہاں ہے کے میونسپل کمیٹی کے عملہ نے ہمارے ذاتی ملکیتی پلاٹ پر گندا کوڑا کرکٹ پھینک دیا جس سے بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خد شہ ہے جو کے اہل محلہ اور آنے جانے والے راگیروں کے لیے بھی پریشانی کا با عث ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی سی او گجرات اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنجاہ کو بھی درخواستیں دی ہیں ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد ایک وفد کمشنر گوجرانوالہ سے ملاقا ت کر گااور انہیں تمام حقائق سے آگاہ کریں گا۔