Published: 08-07-2018
گجرات (کامران بٹ)پاکستا ن مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی نے گزشتہ روز موضع ٹبی جسپال ، جلیانی ،جہانگیر پور،پورڑ، نوشہرہ نوالوک ،کیرانوالہ ، روپوکی ، جامو بولا، راجیکی ، کوٹ گھکہ ، ڈومنیاوالی اور کوٹ کانا و دیگر دیہات کا انتخابی دورہ کیا ۔ ہر جگہ چودھری مونس الٰہی کا والہانہ اور پر جوش استقبال کیا گیا ۔ گل پاشی کی گئی نوجوانوں نے خیر مقدمی نعرے لگائے ۔ چودھری مونس الٰہی کو درجنوں طلائی ہار پہنائے گے ۔ چودھری مونس الٰہی انتخابی اجتماعات میں پہنچے تو گھوڑ رقص کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ چودھری مونس الٰہی کے ہمراہ سید سلیم شاہ ، چودھری وارث سندھو، سید شفقت شاہ، چودھری ذوالفقار پپن ، احمد خاں نمبر دار ، مرزا خالد و دیگر بھی موجود تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی سے مل کر مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما حاجی غلام رسول ،مرزا حاجی محمد نے ساتھیوں اوربرادری سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔دیگر شام ہونے والوں میں مرزا محمد الیاس،مرزا جاوید احمد،حاجی محمد اعظم،مرزا عبدالرزاق ،حاجی بشیر ،مرزا ارشد،مرزا خالد،مرزا یوسف،مرزا یعقوب ،مرزا ناصر،مرزا عمران،مرزا ارسلان،مرزا فراز احمد،مرزا محمد طیب،مرزا جنید احمد،مرزا ولید ،مرزا راحیل و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مسلم لیگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں ہم سب ایک ہیں انشا ء اللہ مل کر ملک اور مسلم لیگ کو مضبوط بنائیں گے۔حاجی منظور ڈار اور مرزا غلام رسول گجن کی کوششوں سے ن لیگی رہنماؤں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی سے مل کر مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئیں ۔ملاقات کے موقع پرممتاز سماجی و سیاسی رہنما مرزا جاوید اقبال کباڑیہ بھی موجود تھے۔دیگر نمایاں شامل ہونے والے رہنماؤں میں راجہ مبشر ،چوہدری عطاء اللہ گجر،چوہدری عقیل جٹ،چوہدری فلک شیر جٹ،چوہدری فیصل جٹ،چوہدری ارشاد اللہ،عبد الرحمن ،مرزا شہباز،فرحان آصف،اور ولید صابرقابل ذکر ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ انشا ء اللہ آپ اپنے فیصلے پر فخر محسوس کریں گے۔ہماری کامیابی پورے گجرات کی کامیابی ہے۔