Published: 16-12-2018
پیرس : فرانس کے شہرسٹراسبرگ میں فائرنگ کرکے فرار ہونے والا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا، اس کی باقاعدہ شناخت جاری کر دی گئی ہے۔ تین روز قبل سٹراس برگ میں کرسمس مارکیٹ کے نزدیک فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور12زخمی ہو گئے تھے۔ دو روز سے 720 پولیس اہلکار دو ہیلی کاپیٹرز کی مدد سے حملہ آور کو تلاش کرتے رہے۔ ملزم سٹراسبرک کے نیوڈورف ڈسٹرک میں ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا، پولیس نے اس سے تفتیش کرناچاہتی تو اس نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ حملہ کی شناخت جاری کر دی گئی جس کے مطابق اس کا نام شیرف چیکاٹے تھا، جس کی عمر 29سال تھی، وہ سٹراسبرگ ہی میں پیدا ہوا تھا۔ مسلسل اس کی تلاش میں مصروف تھے، گزشتہ روز اس کی باقاعدہ شناخت جاری کی گئی جس میں بتایا گیاکہ29سالہ شیرف فرانسیسی شہری جو سٹراسبرگ میں پیدا ہوا۔ مزید تفتیش کیلئے حملہ آور کے والدین، دو بھائیوں سمیت 5 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے