• ☚ ماضی میں حکومتیں معاشی حب کراچی کو نظرانداز کرتی رہیں، وزیراعظم
  • ☚ اپوزیشن کے تیار ہوتے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، بلاول
  • ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وزیر خارجہ کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا اہم دورہ
  • ☚ ’’پینڈورا پیپرز‘‘ سامنے آگئے، 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں
  • ☚ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 اہل کار شہید
  • ☚ کورونا وبا؛ مزید 33 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
  • ☚ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف
  • ☚ طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا
  • ☚ سید علی گیلانی سری نگر میں سپرد خاک، بھارت نے وادی میں غیر اعلانیہ کرفیو لگادیا
  • ☚ 90 کی دہائی کی صورتحال سے بچنے کیلئے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، وزیرخارجہ
  • ☚ ادویات کی قیمتوں میں 150 فیصد تک اضافہ کردیا گیا
  • ☚ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے:شہزادہ فیصل بن فرحان
  • ☚ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے، سابق برطانوی وزیراعظم
  • ☚ افغانستان کے نئے وزیراعظم ملا حسن اخوند کی زندگی پر ایک نظر
  • ☚ ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    شہیدذوالفقار علی بھٹو نے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا،مقررین

    Published: 08-01-2019

    Cinque Terre

    بریڈفورڈ : بانی پاکستان قائداعظم کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عظیم رہنما ہیں، جن کی خدمات کو رہتی دنیا یاد رکھے گی، بھٹو ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے، انھوں نے اس ملک کو آئین دیا، عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، غریب اور مظلوم عوام کو جینے کا حق دیا، وڈیرہ ازم کو ختم کیا اورمسئلہ کشمیر کی خاطر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا نعرہ دیا، ان خیالات کا اظہار لیڈز میں پیپلزپارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل کی صدارت میں ذوالفقار علی بھٹو 91ویں یوم پیدائش کے موقع مقررین اظہار خیال کرتے ہوئےکیا،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ندیم اصغر کائرہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے لیڈر تھے، پاکستانی عوام میں جو مقبولیت و پذیرائی بھٹو شہید کے حصہ میں آئی، وہ کسی اور سیاسی لیڈر کا مقدر نہ بن سکی بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر پاکستان کی سیاست کو بڑے بڑے ایوانوں سے باہر نکال کر گلیکوچوں میں رکھ دیا آج پاکستان میں جمہوریت بھٹو ازم ہی کی بدولت ہے اپنے دوراقتدار میں انہوں نے ہمیں 73کا مشترکہ آئین، سٹیل مل، ایٹمی طاقت کی بنیاد اور دیگر بڑے قومی منصوبہ جات دیئے بھٹو شہید نے اپنی جان تو دے دی مگر اپنے نظریات پر سمجھوتہ کرنے سے انکاری ہوگئے ۔زاہد مغل نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اگر چہ آج ہم میں نہیں مگر اپنے آفاقی نظریات کی بدولت وہ ہمارے درمیان موجود ہیں اور موجود رہیں گے آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی جماعت بھٹو شہید کی فلاسفی اور بھٹو ازم ہی کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے بھٹو شہید کی یوم پیدائش پرہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم بھٹو شہید کے نظریات وافکار کی روشنی میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھیں گے زاہد مغل نے مزید کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو عالمی دنیا اور برصغیر کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کے پسے ہوئے اور غریب طبقات کو حقوق دلانے کیلئے پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام عمل میں لایا۔ وہ بھٹو ازم کی تکمیل کے لئے اپنے ہر دلعزیر محبوب قائد اور ان کے لاڈلے شہید جمہوریت کے لخت جگر بلاول بھٹو کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی لیڈز کے صدر ساجد قریشی پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر چوہدری عبدالقیوم صدر پیپلز پارٹی ٹریڈ ونگ فرخ بشیر اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے کارکن کرپشن کے نام پر یکطرفہ سیاسی احتساب کو مسترد کرتے ہیں اس وقت صرف اپوزیشن کے ارکان کو احتساب کے نام پر جیل میں ڈالا جا رہا ہے ٗاگر احتساب کے نام پر پارٹی اور اپوزیشن قیادت کو ہراساں کرنے کی مہم جاری رکھی گئی تو حکومت نتائج کی خود ذمہ دار ہوگی ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی لیکن عوامی طاقت نے طاغوتی قوتوں کے اس کھیل کو ناکام بنا دیا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ملک بحران کی طرف جا رہا ہے اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر کے ان کو متنازع بنایا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کے ہر دور میں ترقیاتی کام ہوئے جس کی کسی حکومت میں مثال نہیں ملتی وطن پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو ہی کا بنیادی کردار ہے جنہوں نے ایٹمی قوت کی بنیاد اور میزائل ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا پیپلز پارٹی کے جیالے ملک کے استحکام کے لیے پارٹی قیادت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔