• ☚ ماضی میں حکومتیں معاشی حب کراچی کو نظرانداز کرتی رہیں، وزیراعظم
  • ☚ اپوزیشن کے تیار ہوتے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، بلاول
  • ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
  • ☚ سمندر پار پاکستانی ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مظاہرے اور سوشل میڈیا پر مہم چلائیں، عمران خان
  • ☚ پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 57 افراد شہید
  • ☚ حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف
  • ☚ وزیر خارجہ کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا اہم دورہ
  • ☚ ’’پینڈورا پیپرز‘‘ سامنے آگئے، 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں
  • ☚ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 اہل کار شہید
  • ☚ کورونا وبا؛ مزید 33 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
  • ☚ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف
  • ☚ طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا
  • ☚ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے، سابق برطانوی وزیراعظم
  • ☚ افغانستان کے نئے وزیراعظم ملا حسن اخوند کی زندگی پر ایک نظر
  • ☚ ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    تحریک حق خودارادیت نے برطانیہ میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کا آغاز کردیا، کل پاکستانی قونصلیٹ بریڈ فورڈ میں پیلی تقریب ہوگی

    Published: 31-01-2019

    Cinque Terre

    بریڈ فورڈ : جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹر نیشنل نے برطانیہ میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ برطانوی اور یورپی ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کشمیری و پاکستانی تنظیموں سے رابطوں کو تیز کردیا۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین مانچسٹر اور بریڈ فورڈ کے بعد لندن میں ممبران پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جبکہ کشمیر سالیڈیریٹی کی پہلی تقریب بریڈ فورڈ کے پاکستانی قونصلیٹ میں یکم فروری کو ہوگی، جس سے شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسینMP، شیڈو وزیر ناز شاہMP، شیڈو وزیر جیوڈیتھ کمنزMP، امجد بشیرMEPاور دیگر اکابرین خطاب کریں گے۔ بریڈ فورڈ میں ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ بھر میں بھرپور مہم کے ذریعے اگلے پورے ہفتے میں ہر شہر میں مقامی تقریبات منعقد کی جائیں، جس میں ہر مکتب فکر کے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو شامل کرکے قومی یکجہتی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی قوم سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا جائے اور ہرشہر میں کونسلروں اور ممبران پارلیمنٹ کو آمادہ کیا جائے کہ وہ4فروری کی کشمیر کانفرنس میں شریک ہوکر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک واضح پیغام دیں کہ برٹش کشمیری و پاکستانی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، لہٰذا اپنی حکومت کو پہلی فرصت میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں پیش کرکے عالمی برادری کو ہمنوا بنانا ہوگا، تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم بند کروائے جاسکیں اور مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جاسکے۔ اس موقع پر تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمن نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر5فروری کو برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر منایا جائے گا۔ جس کے لیے تمام پاکستانی اور کشمیری متحد ہیں اور ہر شخص اور تنظیم کو بلا امتیاز سیاسی وابستگی تمام پروگراموں میں شریک ہوکر ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان آصف خان نے کہا کہ لندن اور دیگر شہروں میں منعقد اجلاسوں کے بعد طے کیا گیا کہ5فروری کا مظاہرہ کشمیر سالیڈیرٹی فورم کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا، جس میں تمام کشمیری و پاکستانی جماعتوں اور تنظیموں کی نمائندگی ہوگی اور ہم پاکستانی وزیر خارجہ کی لندن موجودگی میں بھرپور مظاہرہ کرکے برطانوی حکومت کے ذریعے بھارت کو ایک واضح پیغام بھیجیں گے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ تحریک حق خودارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ان کی تنظیم نے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست گروپوں کے عہدیداروں اور متعدد وزراء اور شیڈو وزراء کی موجودگی میں نہ صرف کشمیر یکجہتی کی تقریبات منعقد کرانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے بلکہ کشمیر سالیڈیرٹی فورم کے پروگرام سے بھی مکمل تعاون کریں گے اور لندن میں4فروری اور5فروری کے پروگراموں میں ہر سطح کی معاونت کریں گے اور اپنے دوست، ممبران پارلیمنٹ کو بھی شریک کرائیں گے، اسی طرح فروری کے پورے مہینے میں برطانیہ اور یورپ میں کشمیر پر کلچرل پروگرام بھی آرگنائز کریں گے، جس میں شرکت کے لئے کشمیر کے دونوں اطراف سے کشمیری لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی، جبکہ تحریک کی خواتین رہنما ملک بھر میں خواتین اور نوجوانوں کو منظم کرکے ان پروگراموں میں شریک ہوں گی۔ بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق نے کہا کہ وہ برطانیہ بھر کے کونسلروں اور کمیونٹی رہنمائوں سے رابطہ کرکے انہیں پانچ فروری کے مظاہرے میں شرکت پر آمادہ کریں گے اور لیبر ارکان پارلیمنٹ کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں گے۔ کشمیر سوسائٹی یارکشائر کے چیئرمین راجہ اشتیاق احمد نے کہا کہ ان کی تنظیم اپنے اپنے علاقے میں کشمیریوں کو مظاہرے اور تقریبات میں شریک کرے گی۔