Published: 02-05-2019
پیرس: پاکستان تحریک انصاف فرانس کے زیراہتمام پیرس میں یورپین کنونشن کا شاندار انعقاد ہوا جس میں پارٹی کا یوم تاسیس بھی منایا گیا۔ قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا خوشی کی بات ہے آپ اپنی تمام تر شکایات کے باوجود اپنے قائد عمران خان پر بھرپور اعتماد اور توقع رکھتے ہیں اور جانثار سپاہی کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انشاءاللہ عمران خان ملک و قوم کو اس بھنور سے نکالیں گے، آپ اوورسیز پاکستانی خصوصی طور پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیداروں اور ممبران جنہوں نے دیار غیر میں ایک کامیاب کنونشن کا انعقاد کیا جس میں یورپ بھر کے متحرک عہدیداروں ممبران سے ملاقات اور ان کے جذبات اور قیمتی آرا سننے کا موقع ملا جس پر پوری تحریک انصاف فرانس کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اور انہیں دیار غیر آ کر اور اوورسیز پارٹی ممبرز سے مل کر بہت اچھا لگا کہ یہ لوگ رہتے تو پاکستان سے باہر ہیں لیکن ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انہوں نے حاضرین مجلس کو یقین دلایا کہ اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گی کہ ان مسائل کو جلد از حل کروایا جا سکے اور یورپ سے پاکستان آنے والے پارٹی وفد کو وہ نہ صرف خوش آمدید کہیں گی بلکہ ان کو درپیش مسائل کو حل کروانے میں بھی کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گی۔ وہ پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیرس میں منعقدہ یورپین کنونشن سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر تمام کارکنان و عہدیدران نے مل کر یوم تاسیس کا کیک کاٹا
جبکہ صدرات فرانس کے صدر ذوالفقار احمد جتالہ نے کی جبکہ مشتاق خان جدون، راجہ ابرار کیانی دیگر ارکان معاون اور تقریب کی نظامت کے فرائض سینئر پارٹی رہنما یاسر قدیر نے ادا کئے، جبکہ شیخ نعمت اللہ نے میڈیا کو کوریج کےلئے مکمل تعاون کیا کنونشن اور پارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کے لئے وفود یورپ بھر سے پیرس پہنچے تھے۔ تمام شرکاء کو کھل کر بات کرنے کا موقع دیا گیا جنہوں نے اپنے اپنے تحفظات تجاویز اور قائد عمران خان کے نام کھلے پیغامات دیئے۔ کنونشن کا مقصد لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری حالیہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرنا، پی ٹی آئی حکومت کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، سیاحت و دیگر پارٹی امور، تنظیمی مسائل و معاملات شامل تھے۔اس موقع پر تمام ممبران کی رائے اور مشاورت سے یورپ کے تمام چیپٹرز کے درمیان باہمی ہم آہنگی، پارٹی امور میں بہتری لانے اور حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لئے مہمان خصوصی عندلیب عباس کے مشورے پر ایک مشترکہ " یورپین ورکنگ کونسل " کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس میں متناسب نمائندگی کے تحت ہر پی ٹی آئی چیپٹر سے دو ممبرز ایک الیکٹڈ باڈی اور ایک رنر اپ پینل سے لیا گیا اور طے پایا کہ جلد ہی ورکنگ کونسل مشاورت کے بعد اپنی تجاویز سب کے سامنے لائے گی جبکہ چند دیگر اہم پوائنٹس پر بھی اتفاق کیا گیا جسے حتمی شکل دے کر جلد ہی سب کے سامنے پیش کر دیا جائے گا کنونشن میں یورپ بھر کے عہدیداران و کارکنان نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔