• ☚ ماضی میں حکومتیں معاشی حب کراچی کو نظرانداز کرتی رہیں، وزیراعظم
  • ☚ اپوزیشن کے تیار ہوتے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، بلاول
  • ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
  • ☚ سمندر پار پاکستانی ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مظاہرے اور سوشل میڈیا پر مہم چلائیں، عمران خان
  • ☚ پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 57 افراد شہید
  • ☚ حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف
  • ☚ وزیر خارجہ کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا اہم دورہ
  • ☚ ’’پینڈورا پیپرز‘‘ سامنے آگئے، 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں
  • ☚ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 اہل کار شہید
  • ☚ کورونا وبا؛ مزید 33 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
  • ☚ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف
  • ☚ طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا
  • ☚ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے، سابق برطانوی وزیراعظم
  • ☚ افغانستان کے نئے وزیراعظم ملا حسن اخوند کی زندگی پر ایک نظر
  • ☚ ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    قومی ہاکی ٹیم کا غیرملکی کوچ، فیصلہ پیر تک متوقع

    Published: 25-02-2018

    Cinque Terre

    لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کیلیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا جب کہ حتمی غیر ملکی کوچ کا فیصلہ پیر تک متوقع ہے۔سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کا نیا چیف کوچ غیر ملکی ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستانی کوچز کی مسلسل ناکامی کے بعد پی ایچ ایف نے قومی ٹیم کے لیے مستقل بنیادوں پر غیر ملکی کوچ رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن حکام کی اس وقت جرمنی کے کرسٹین بلنک، آسٹریلیا کے جمی ڈائر اور ہالینڈ کے راولنٹ اولٹمینز کے ساتھ بات چیت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، راولنٹ اولٹمینز پاکستانی ٹیم کے پہلے بھی کوچ رہ چکے ہیں اور انھوں نے حال ہی میں اومان میں ہونے والے 3 ملکی ٹورنامنٹ میں پی ایچ ایف حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے ساتھ کچھ وقت پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھی گزارا ہے۔کرسٹین بلنک کا شمار بھی دنیا کے ممتاز کھلاڑیوں اور کوچز میں ہوتا ہے جبکہ جمی ڈائر بھی کوچز کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، ذرائع کے مطابق ان 3 کوچز میں سے حتمی کوچ کا فیصلہ پیر تک ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں برس پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل اس لیے بھی ہے کیونکہ گرین شرٹس نے اس سال کامن ویلتھ گیمز سمیت 5 بڑے عالمی ٹورنامنٹس میں شرکت کرنا ہے، ان ایونٹس میں کامن ویلتھ گیمز، چیمپئنز ٹرافی، ایشین ٹرافی، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ شامل ہیں۔ایشین گیمز ایک طرح سے اولمپک گیمز تک رسائی کا ذریعہ بھی بنے گی، ایونٹ کا چیمپئن ہونے کی صورت میں قومی ٹیم براہ راست میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔مزید معلوم ہوا ہے کہ اپریل میں آسٹریلیا میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لیے کیمپ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں یکم مارچ سے شروع ہوگا، معاملات طے پانے کی صورت میں غیر ملکی کوچ ہی اس کیمپ کی نگرانی کریں گے جبکہ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ حسن سردار کو ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔کامن ویلتھ گیمز 2018 مینز اور ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 7 اپریل کو گرین شرٹس کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔ادھر سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کا نیا چیف کوچ غیر ملکی ہی ہوگا۔ ایکسپریس سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان ٹیم کے لیے خاصا اہم ہے، قومی ٹیم کے 5 بڑے عالمی ایونٹس میں اچھی کارکردگی کے حصول کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی توقعات کے مطابق نتائج کے حصول کے لیے غیر ملکی کوچ ناگزیر ہے، دنیا کے 3 ممتاز کوچز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، پیر تک کسی ایک کے ساتھ معاملات طے کر لیے جائیں گے۔شہباز احمد سینئر نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ یکم مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں ماہر کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔