Published: 20-01-2020
صنعا:یمنی کے شہر مارب میں حوثی باغیوں نے فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 83 سے زائد اہلکار جاں بحق ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر مارب میں واقع فوجی کیمپ پر مبینہ طور پر حوثی باغیوں نے کئی میزائل داغے، میزائل حملے میں 83 سے زائد فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔