Published: 20-01-2020
لندن:برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن سے باضابطہ طورپر شاہی خطابات واپس لے لئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اب شاہی خطابات استعمال نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد یہ جوڑا اب ملکہ برطانیہ کی نا تو نمائندگی کرسکے گا اور نا ہی انہیں شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والے عوامی فنڈز دیے جائیں گے۔ اس کا اطلاق رواں برس سے ہی ہوگا۔