Published: 25-01-2020
بیجنگ: چین میں ہلاکت خیزی پھیلانے والا پُراسرار وائرس امریکا اور آسٹریلیا کے بعد اب یورپ میں داخل ہوسکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جہاں چین میں ہر قسم کی تدابیر اور احتیاط کے باوجود ’کرونا وائرس‘ سے ہونے والی ہلاکتیں 26 ہوگئی ہیں وہیں اس پُراسرار وائرس کے دیگر ممالک میں داخل ہونے کے امکانات بھی کافی روشن ہوگئے ہیں۔ امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ دوسرے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت سمیت عالمی قیادت نے بھی اس وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات اُٹھانے پر زور دیا ہے۔ حکومتیں لوگوں میں آگاہی پھیلائیں اور طبی ماہرین اس کا توڑ ڈھونڈنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔