Published: 05-02-2020
بیجنگ:چین نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدہ صورت حال کے دوران ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں پاکستان نے دوستی کا حق ادا کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے ’وی چیٹ‘ پر میڈیا سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس کڑے وقت میں پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پروازوں کو جاری رکھا بلکہ دنیا بھر میں طبی ساز و سامان کی ترسیل میں چین کی بھرپور مدد کی، چین پر اعتماد اور بھرپور مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔