• ☚ ماضی میں حکومتیں معاشی حب کراچی کو نظرانداز کرتی رہیں، وزیراعظم
  • ☚ اپوزیشن کے تیار ہوتے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، بلاول
  • ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
  • ☚ سمندر پار پاکستانی ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مظاہرے اور سوشل میڈیا پر مہم چلائیں، عمران خان
  • ☚ پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 57 افراد شہید
  • ☚ حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف
  • ☚ وزیر خارجہ کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا اہم دورہ
  • ☚ ’’پینڈورا پیپرز‘‘ سامنے آگئے، 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں
  • ☚ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 اہل کار شہید
  • ☚ کورونا وبا؛ مزید 33 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
  • ☚ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف
  • ☚ طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا
  • ☚ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے، سابق برطانوی وزیراعظم
  • ☚ افغانستان کے نئے وزیراعظم ملا حسن اخوند کی زندگی پر ایک نظر
  • ☚ ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    بورس جانسن این ایچ ایس پر مزید کنٹرول کیلئے نیا قانون استعمال کریں گے

    Published: 10-02-2020

    Cinque Terre

    لندن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم بورس جانسن این ایچ ایس پر اپنا اور وزرا کا کنٹرول قائم کرنے کیلئے صحت سے متعلق نیا قانون استعمال کرنے پر غورکر رہے ہیں۔ انڈیپنڈنٹ نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسی سال اس حوالے سے ایک بل پیش کیا جائے گا جس میں بورس جانسن سمیت وزرا کو این ایچ انگلینڈ کے چیف ایگزیکٹو سر سائمن اسٹیونز کو ہدایات دینے کے نئے اختیارات مل جائیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وزیر صحت میٹ ہنکوک نے گزشتہ سال ہی یہ بل تیار کرلیا تھا، تاہم اس بات پر تشویش میں اضافہ ہوگا کہ کنزرویٹو وزرا این ایچ ایس میں نجی شعبے کی شراکت میں اضافے کیلئے نئے اختیارات مانگ رہے ہیں، کنزرویٹو ہیلتھ ریفارمز کے تحت سر سائمن آزادنہ طورپر کام کر رہے ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم کو اس بات پر تشویش ہے کہ اس طریقہ کار کے تحت ڈائوننگ اسٹریٹ کو سسٹم میں تبدیلیا ں لانا مشکل ہوگیا ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ سابق وزیر صحت اینڈریو لانسلے کے دور میں ہیلتھ سروس کے اسٹرکچر کے طورپر قائم کیا گیا تھا جس پر بڑے پیمانے پرتشویش پائی جاتی ہے۔ انھوں نے متنازعہ انٹرنل مارکیٹ سسٹم متعارف کرایا تھا، اسٹیونز پورے انگلینڈ میں علاج معالجے کا مربوط نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجتماعی طورپر پلاننگ کی جاسکے، محکمہ صحت سے اس کو علیحدہ کرنے کا مقصد وزرا کو اس کی ناقص کارکردگی کے الزام سے محفوظ رکھنا تھا لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے سر سائمن کو بہت زیادہ آزادی دے دی گئی ہے اور نمبر 10 کو حکومت کی مطلوبہ اصلاحات کی رفتار بڑھانے سے روک دیا گیا ہے، وزرا مریضوں کے علاج کیلئے انتظار کے وقت کو کم کرنے کیلئے ماہانہ اجلاس کر رہے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم ہیلتھ سروس میں بہتری کیلئے انتخابی وعدے پورے کرنے کیلئے مزید اختیارات چاہتے ہیں۔