• ☚ ماضی میں حکومتیں معاشی حب کراچی کو نظرانداز کرتی رہیں، وزیراعظم
  • ☚ اپوزیشن کے تیار ہوتے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، بلاول
  • ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
  • ☚ سمندر پار پاکستانی ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مظاہرے اور سوشل میڈیا پر مہم چلائیں، عمران خان
  • ☚ پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 57 افراد شہید
  • ☚ حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف
  • ☚ وزیر خارجہ کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا اہم دورہ
  • ☚ ’’پینڈورا پیپرز‘‘ سامنے آگئے، 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں
  • ☚ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 اہل کار شہید
  • ☚ کورونا وبا؛ مزید 33 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
  • ☚ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف
  • ☚ طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا
  • ☚ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے، سابق برطانوی وزیراعظم
  • ☚ افغانستان کے نئے وزیراعظم ملا حسن اخوند کی زندگی پر ایک نظر
  • ☚ ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، مقررین، بارسلونا میں ریلی

    Published: 12-02-2020

    Cinque Terre

    بارسلونا:ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے زیر اہتمام بارسلونا کی معروف شاہراہ رامبلہ راوال پر کشمیری بھائیوں کے حقوق کے حصول اور آزادیِ کشمیر کے حق میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی لندن سے آئے لارڈ نزیر احمد تھے، ریلی کی قیادت قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے کی جبکہ محمد اقبال چوہدری، راجہ مختار سونی، ملک محمد شریف، ہما جمشید، قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری اور لارڈ نذیر احمد نے خطاب کیا، ریلی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت الحاج قاری چوہدری عبدالرحمان نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ حاجی احمد نے پڑھی۔ ریلی کے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں اگر امن قائم نہ ہو ا تو برصغیر میں امن ہونا نا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ مودی نے نہ صرف کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہے بلکہ انڈیا کو بھی ٹکڑے کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے اُس کے بارے میں اب انڈیا میں رہنے والوں کو بھی پتا چل چکا ہے، مودی کو اپنی شکست

    صاف نظر آ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس جو آخری کارڈ تھا وہ اس نے کشمیر کی آئینی حقیقت ختم کرنے کی چال چل کر ختم کر لیا ہے، کشمیریوں کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے، انہوں نے کہا کہ ہزاروں جانوں کا نذرانہ، سیکڑوں عزتوں کی پائمالی، نوجوانوں کو پابند سلاسل کیا جانا اور کشمیر کے بہت سے افراد کا غائب ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کشمیری نہ گھبرائے ہیں اور نہ ہی کبھی گھبرائیں گے وہ اپنی آزادی تک جنگ جاری رکھیں گے۔قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری نے حکومت پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی، ثقافتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گی، تقاریر کے دوران ریلی کے شرکا مودی حکومت دہشت گرد، مودی ٹھاہ، لے کہ رہیں گے آزادی کے نعرے لگاتے رہے، ریلی کے شرکا میں پاکستان مسلم لیگ ن سپین، پیپلز پارٹی سپین، تحریک انصاف سپین اور دوسری مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی، اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری اور ندائے کشمیر ایسوسی ایشن سپین کے صدر راجہ مختار سونی نے جس طرح کشمیر کاز کو سپین کے ایوانوں میں اجاگر کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔حاجی ا سد حسین، راجہ نامدار اقبال خان، ایاز عباسی، راجہ شفیق کیانی، چوہدری گلریز بوگا، امتیاز آکیہ، ظفر پہلوان، راجو الیگزینڈر،عزیز آف منڈیر، راشد محمود،ساجد گوندل،سلیم لنگڑیال، کلیم الدین وڑائچ،جاوید مغل، چوہدری محمد سرور،اور دوسرے معززین نے احتجاجی ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور اُمت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔