Published: 26-02-2020
نئی دلی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کی تعریف کیا کی بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی اور بھارتی میڈیا نے امریکی صدر پر تنقید کے پہاڑ کھڑے کردئیے۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیاٹرمپ، بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کے ہمراہ بھارت میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز احمد آباد میں اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں مزید ترقی ہورہی ہے۔ ان کوششوں کی بدولت پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے، استحکام میں اضافے اور مستقبل میں ہم آہنگی کے لئے پر امید ہیں۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دنیا کے ایک طاقتور لیڈر نے بھارت میں بھرے مجمعے کے سامنے پاکستان کی تعریف کی ہو۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز بھارت میں نہ صرف پاکستان کی تعریف کی بلکہ پاکستان کےگن بھی گائے جس کے باعث بھارتی میڈیا غصے سے پاگل ہوگیا ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر ہی لعن طعن شروع کردی ہے۔