Published: 28-02-2020
تہران / سیئول:ایران میں نائب وزیر صحت اور ایک رکن پارلیمنٹ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوج کے ایک اہلکار میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی ہیں۔ ایران کے نائب وزیر صحت ارج حریرچی اور رکن پارلیمنٹ محمود سدیگی میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔