Published: 01-03-2020
بیجنگ / واشنگٹن: چین میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 2835 ہوگئی جب کہ امریکا میں بھی ہفتے کو کورونا وائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ہفتے کو مزید 47 افراد کورونا وائرس کے سبب موت کا شکار ہوگئے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ ایک شخص بیجنگ میں اور ایک شخص صوبہ ہینان میں ہلاک ہوا جب کہ 45 ہلاکتیں صوبہ ہوبی میں ہوئیں جن میں 37 افراد کا تعلق ہوبی کے شہر ووہان سے ہے۔