Published: 01-03-2020
تہران:ایران نے کورونا وائرس سے ملک میں 200 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتیں 43 ہیں افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ایرانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہفتے کو مزید 9 افراد کورونا وائرس کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے پھیلاؤ میں سب سے زیادہ 53 فیصد اضافہ ہوا اور وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 593 ہوگئی۔