Published: 06-03-2020
امريکا میں طوفان گرد و باد نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں زور دار طوفانی بگولوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سبک رفتار بگولوں نے اپنے درمیان آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، درجنوں زخمی ہیں اور متعدد شہری لاپتہ ہیں۔