Published: 06-03-2020
الینوائے:امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر زمین بوس ہوگیا، طیارہ میں زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی۔