Published: 07-03-2020
تونس سٹی:تیونس کے امریکی سفارت خانے میں موٹر سائیکل سوار شخص نے داخل ہونے میں ناکامی پر خود کو پولیس چیک پوسٹ پر زوردار دھماکے سے اُڑالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔