Published: 07-03-2020
لندن:برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم کو اپنی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کو ڈرانے دھمکانے اور اپنی دو بیٹیوں کو اغوا کرانے کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ دبئی محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی بیوی اور اردن کے سابق بادشاہ کی بیٹی 45 سالہ حیا بنت الحسین گزشتہ برس کے وسط میں گھر سے فرار ہو کر پہلے جرمنی پہنچیں اور پناہ کی درخواست جمع کرائی تھی جب کہ برطانوی شہریت بھی رکھنے کے سبب انہوں نے برطانوی عدالت میں اپنی بچوں کی کفالت کے لیے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔