Published: 09-03-2020
تہران:ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ 55 سالہ خاتون رکن اسمبلی فاطمہ رہبر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سے کنزرویٹو پارٹی سے منتخب ہونے والی رکن اسمبلی فاطمہ رہبر کا آج اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا ہے۔ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضہ تھیں اور آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھیں۔