Published: 17-03-2020
پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنلز کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سنسنی خیز مقابلوں کے بعد آخرکار اختتام کو پہنچنے والا ہے، ورونا وائرس کے خوف نے شائقین کرکٹ کو میدانوں سے دور رکھا لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کے دلوں میں پی ایس ایل کا جوش مانند نہ پڑا اور وہ گھروں سے بیٹھ کر پاکستان کی اس کامیاب ترین لیگ سے محظوظ ہورہے ہیں۔پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر موجود پشاور زلمی سے کل پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل بھی کل ہی میزبان لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔