• ☚ چینی فوج نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی
  • ☚ صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا شکار اور مکمل ناکام ہے:ملک نصیر
  • ☚ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی سی اجلاس
  • ☚ گلیانہ ‘ ٹانڈہ کے دیہی علاقوں میں لڑائی مار کٹائی‘ نصف درجن افراد زخمی
  • ☚ گجرات‘ کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں چوری کی پے در پے وارداتیں
  • ☚ پنجاب اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم
  • ☚ کالاشاہ کاکو: قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سمیت دوافراد قتل
  • ☚ گجرات:چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • ☚ شہری کیساتھ بدسلوکی کرنیوالا پولیس اہلکار معطل ‘ تحقیقات شروع
  • ☚ ملک ارشد محمود کے ایصال ثواب کیلئے ملک یونس کی رہائشگاہ پر تقریب
  • ☚ پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں پرسرار طور پر لاپتہ
  • ☚ پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے
  • ☚ بلدیہ فیکٹری واقعے میں حماد صدیقی اور رحمان بھولا کا ہاتھ تھا، جے آئی ٹی رپورٹ
  • ☚ پنجاب میں مویشی منڈیاں لگانے کے لیے قواعد و ضوابط جاری
  • ☚ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف
  • ☚ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف
  • ☚ ایل او سی اور گلگت میں فوج کی اضافی نفری کے بھارتی دعوے غلط ہیں، ترجمان پاک فوج
  • ☚ یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی
  • ☚ اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت
  • ☚ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ امریکی اداکارہ دیبی مزار کورونا میں مبتلا
  • ☚ احتیاط کیجیئے کورونا مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، شوبزفنکار
  • ☚ علی ظفر کی منفرد انداز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم، ویڈیو وائرل
  • ☚ پی ایس ایل فائیو؛ کس نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کیا ؟
  • ☚ پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز کل لاہور میں کھیلے جائیں گے
  • ☚ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان ون ڈے اورٹیسٹ میچ ملتوی
  • ☚ پی سی بی کی کھلاڑیوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت
  • ☚ کوروناوائرس کا خوف؛ آئی پی ایل خالی میدانوں میں کروانے کا فیصلہ
  • آج کا اخبار

    پی ایس ایل فائیو؛ کس نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کیا ؟

    Published: 17-03-2020

    Cinque Terre

    لاہور / کراچی:پی ایس ایل فائیو میں اب تک کراچی کنگز کے بابر اعظم کا بیٹنگ میں 345رنز کے ساتھ راج رہا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین سب سے زیادہ 15وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سیمی فائنل مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے، لیگ کے دونوں فیصلہ کن مقابلے منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ایکسپریس نے پی ایس ایل کے سیمی فائنل سے قبل تک کے مقابلوں میں کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق کراچی کنگز کے بابر اعظم 345 رنز کے ساتھ ٹاپ پر رہے، لاہور قلندرز کے کرس لین 284 رنز کے ساتھ دوسرے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی اور لاہور قلندرز کے بین ڈنک 266 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔سب سے زیادہ 113 رنز بنانے کا انفرادی ریکارڈ بھی لاہور قلندرز کے کرس لین کے نام رہا، پشاور زلمی کے کامران اکمل 101 رنز کے ساتھ دوسرے اور ملتان سلطانز کے ریلی روسوو 100 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔سب سے زیادہ 23 چھکے لگانے کا اعزاز لاہور قلندرز کے بین ڈنک کے نام رہا، لاہور قلندرز ہی کے کرس لین اور کراچی کنگز کے شرجیل خان 16، 16 چھکوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح سب سے زیادہ 155 رنز کی پارٹنرشپ لاہور قلندرز کے بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان ہوئی۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان اور بابر اعظم 151 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔لیگ کے دوران سب سے زیادہ 209 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی لاہور قلندرز کے نام ہے، قلندرز نے یہ اعزاز قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بنایا، کراچی کنگز 201 رنز کے ساتھ دوسرے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم 199 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین سب سے زیادہ 15 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض 11 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبروں پر رہے۔ لاہور قلندرز کے سمت پیٹیل ایک اننگز میں صرف 5 رنز دے کر 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، ملتان سلطانز کے سہیل تنویر نے 13 رنز دے کر 4 جب کہ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے بھی 18رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔سب سے زیادہ 8 کیچز پکڑنے کا ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کے نام رہا، پشاور زلمی کے ٹام بینٹن 7 کیچز پکڑ کر دوسرے اور ملتان سلطانز کے جیمز ونس 6 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔