• ☚ ماضی میں حکومتیں معاشی حب کراچی کو نظرانداز کرتی رہیں، وزیراعظم
  • ☚ اپوزیشن کے تیار ہوتے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، بلاول
  • ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
  • ☚ سمندر پار پاکستانی ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف مظاہرے اور سوشل میڈیا پر مہم چلائیں، عمران خان
  • ☚ پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 57 افراد شہید
  • ☚ حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف
  • ☚ وزیر خارجہ کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا اہم دورہ
  • ☚ ’’پینڈورا پیپرز‘‘ سامنے آگئے، 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں
  • ☚ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 اہل کار شہید
  • ☚ کورونا وبا؛ مزید 33 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
  • ☚ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف
  • ☚ طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کردیا
  • ☚ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے، سابق برطانوی وزیراعظم
  • ☚ افغانستان کے نئے وزیراعظم ملا حسن اخوند کی زندگی پر ایک نظر
  • ☚ ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان یکم دسمبر کو جرمنی سے نبرد آزما ہوگا

    Published: 01-03-2018

    Cinque Terre

    لاہور: ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا جب کہ پاکستان کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنھیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ریو اولمپکس 2016 کی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 2 ارجنٹائن، نمبر 9 نیوزی لینڈ، نمبر 8 اسپین اور نمبر 18فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول بی میں عالمی نمبر ون آسٹریلیا، نمبر 7 انگلینڈ، نمبر 10آئرلینڈ اور نمبر 17چین، پول سی میں ورلڈ نمبر 3 بیلجیم کے ساتھ نمبر 6 بھارت، نمبر 11 کینیڈا اور نمبر 15جنوبی افریقہ کو رکھا گیا ہے جبکہ پول ڈی میں عالمی نمبر 4 نیدرلینڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن جرمنی، نمبر 12ملائیشیا اور ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ریکارڈ 4 عالمی ٹائٹلز کی فاتح پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ورلڈ کپ میں پول مرحلے میں 28 سے 9 نومبر تک ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے افتتاحی روز پول سی میں شین میکلوڈ کی قیادت میں بیلجیم اور کینیڈا کے مابین ہوگا، دوسرے میچ میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے شیڈول ہے۔ گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا، 5 دسمبر کو ملائیشیا سے جوڑ پڑے گا جبکہ 9 دسمبر کو قومی ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ 2 دسمبر کو بھارت اور بیلجیم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا 4 دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ہر پول میں ٹاپ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں یقینی رسائی حاصل کرلیں گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ٹیموں کو 10 اور 11 دسمبر کو ایک ایک میچ مزید کھیلنا ہوگا۔کوارٹر فائنلز 12 اور 13 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، 14 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا جبکہ 15 دسمبر کو سیمی فائنلز شیڈول ہیں، فیصلہ کن معرکہ 16 دسمبر کو ہوگا جبکہ اسی روز سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کے مابین برانز میڈل کیلیے میچ بھی ہوگا۔میگا ایونٹ رواں سال 28 نومبر سے 16 دسمبر تک کالنگا اسٹیڈیم بھونیشور میں ہوگا، میزبان وینیو میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے علاوہ گزشتہ سال لندن اور جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز کے ذریعے کوالیفائی کرنے والی اور براعظمی چیمپئنز ٹیمیں شامل ہیں۔