• ☚ چینی فوج نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی
  • ☚ صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا شکار اور مکمل ناکام ہے:ملک نصیر
  • ☚ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی سی اجلاس
  • ☚ گلیانہ ‘ ٹانڈہ کے دیہی علاقوں میں لڑائی مار کٹائی‘ نصف درجن افراد زخمی
  • ☚ گجرات‘ کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں چوری کی پے در پے وارداتیں
  • ☚ پنجاب اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم
  • ☚ کالاشاہ کاکو: قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سمیت دوافراد قتل
  • ☚ گجرات:چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر ڈکیتی کرنیوالے ملزمان گرفتار
  • ☚ شہری کیساتھ بدسلوکی کرنیوالا پولیس اہلکار معطل ‘ تحقیقات شروع
  • ☚ ملک ارشد محمود کے ایصال ثواب کیلئے ملک یونس کی رہائشگاہ پر تقریب
  • ☚ پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں پرسرار طور پر لاپتہ
  • ☚ پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے
  • ☚ بلدیہ فیکٹری واقعے میں حماد صدیقی اور رحمان بھولا کا ہاتھ تھا، جے آئی ٹی رپورٹ
  • ☚ پنجاب میں مویشی منڈیاں لگانے کے لیے قواعد و ضوابط جاری
  • ☚ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف
  • ☚ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف
  • ☚ ایل او سی اور گلگت میں فوج کی اضافی نفری کے بھارتی دعوے غلط ہیں، ترجمان پاک فوج
  • ☚ یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی
  • ☚ اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت
  • ☚ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ امریکی اداکارہ دیبی مزار کورونا میں مبتلا
  • ☚ احتیاط کیجیئے کورونا مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، شوبزفنکار
  • ☚ علی ظفر کی منفرد انداز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم، ویڈیو وائرل
  • ☚ پی ایس ایل فائیو؛ کس نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کیا ؟
  • ☚ پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز کل لاہور میں کھیلے جائیں گے
  • ☚ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان ون ڈے اورٹیسٹ میچ ملتوی
  • ☚ پی سی بی کی کھلاڑیوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت
  • ☚ کوروناوائرس کا خوف؛ آئی پی ایل خالی میدانوں میں کروانے کا فیصلہ
  • آج کا اخبار

    پنجاب اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم

    Published: 12-06-2020

    Cinque Terre


    کوئٹہ (بیوروررپورٹ )تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے ترجمان پنجاب اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کی قرارداد کی متفقہ منظوری کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر تمام صوبے قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی قراردادیں منظور کریں، ممبر پنجاب اسمبلی حسن مرتضی نے اولاد رسولؓ ہونے کا حق ادا کردیا عالم اسلام اجر رسالت ادا کرتے ہوئے جلد از جلد مقامات مقدسہ کی تعمیر نو کروائے، حکومت پاکستان مئی 85 کے موسوی جونیجو معاہدے کے تحت حکومت سعودی عرب پرجنت البقیع کی تعمیر کیلئے سفارتی دباو ڈالنے کی پابند ہے مدنی ریاست کے دعویدار وعدہ ایفا کریں ، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا اہلبیت اطہار پاکیزہ صحابہ کبارکے آثار کی بحالی تک عالم اسلام مسائل کے گرداب سے نہیں نکل سکتا۔ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری ہونے والے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اسلام کے محسنوں کے مزارات اور شعائر اللہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں گذشتہ4عشروں سے جاری جدوجہد رنگ لا رہی ہے جنت البقیع اور جنت المعلی میں خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ،اہلبیت اطہار صحابہ کبار کے مزارات مقدسہ کی مسماری نے عالم اسلام کے دل چھلنی کررکھے ہیں اسلام کے محسنوں کے مزارات اور شعائر اللہ کی توہین عالم اسلام کے زوال کا آغاز تھی تحریک خلافت کی صورت اسلامیان ہندوستان نے اس سانحہ فاجعہ کے خلاف آواز بلند کی لیکن استعماری کاسہ لیسی ، باہمی چپقلش اور جرم ضعیفی کے سبب جنت البقیع کے مزارات کی بحالی کی آواز سرد خانے کا شکار ہو چکی تھی جسے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے گذشتہ چار عشروں سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں عالمگیراحتجاج میں بدل دیا ہے،یونیسکو بلیو شیلڈ اوآئی سی عرب لیگ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے اسلامی آثار کی بحالی کی آواز اٹھائی ، شہر شہر احتجاج کیا ، انسانی حقوق کے اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ٹی این ایف جے کے ترجمان نے کہا کہ یہ بات کھل کر سامنے آچکی ہے کہ مزارات گرانے کی سازش کو اسلام دشمن برطانوی صلیبی و صیہونی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل تھی تاکہ مسلمانوں کو بے روح کیا جا سکے تمام اسلامی فقہوں کے بانیان کے ادوار میں بھی امہات المومنین صحابہ اہلبیت تابعین تبع تابعین محدثین کے مزارات موجود تھے اور امام ابو حنیفہ سمیت بانیان فقہ کے مزارات بھی بنائے گئے حتی کہ آغاز اسلام کے صدیوں بعد مزارات گرانے کا فتوی دینے والے ابن تیمیہ کا اپنا مزار بھی موجود ہے لیکن عالمی سازش کے تحت اسلام کے بانیوں کے مزارات کو حسرت و یاس کی تصویر بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عہد حاضر میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار سے لیکر صحابی رسول حضرت حجر بن عدی انبیاحضرت دانیال و حضرت شیث نواسی رسول سیدہ زینب بنت علی امام حسن عسکری کے مزار پر حملہ کے پیچھے بھی وہی انتہا پسندانہ سوچ کارفرما تھی جسے مغربی طاقتوں نے پروان چڑھایا اور آج خود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی تسلیم کیا ہے ۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ترجمان نے پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سمیت قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا۔