Published: 12-06-2020
گجرات ( آکاش نیازی ) گلیانہ اور ٹانڈہ کے دیہاتی علاقوں میں لڑائی مار کٹائی کے واقعات خواتین سمیت نصف درجن افراد لہو لہان مقدمات درج تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ گجگراں میں ارشد گجر نے اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھانہ ٹانڈہ پولےس نے آمنہ بی بی کی رپورٹ پر اس کے شوہر ارشد گجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دوسرے واقعہ میں گلیانہ کے گاﺅں کلک میں دیوار تعمیر کرنے کے تنازعہ پر منور حسین ولد نذر حسین سکنہ کلک اور اس کے بھائی تصور حسین کو اینٹوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا تھانہ گلیانہ پولیس نے منور حسین کی رپورٹ پر محمد اسلم اور اس کے تین بیٹوں عدنان‘ عرفان اور شعیب اسلم سمیت کاشف‘ ارباز‘ شہباز ریاض وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولےس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دےئے ہیں۔