Published: 12-06-2020
کوئٹہ ( بیورورپورٹ )وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اجلاس میں بلوچستان کے منصو بوں کے حوالے سے سخت اور واضع موقف پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی سطح پر بلوچستان کے ترقیاتی معاملات کو آسان نہ لیاجائے، وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی منصوبوں میں بلوچستان پہلے ہی سے نظر انداز رہا ہے لہذا صوبائی حکومت کی جانب سے جو جو منصوبے تجویز کئے گئے ہیں ان سب کی یااکثریت کی منظوری اہم ہے